گذشتہ رات ہنڈائی کمپنی نے اپنی کار ایلینٹرا متعارف کروا دی جس کا کافی عرصے سے انتظار تھا، البتہ لوگوں نے اس پر اعتراض کیا ہے کہ ہنڈائی نے پرانے ماڈل کی گاڑی مہنگی قیمت پر لانچ کر دی ہے۔
ہنڈائی نشاط موٹرز نے اس گاڑی کی قیمت 40 لاکھ 49 ہزار روپے رکھی ہے اور فی الحال اس کا صرف ایک ہی ٹرم دستیاب ہے جس کا انجن دو ہزار سی سی ہے۔
ٹوئٹر پر محمد انس کے ہینڈل سے ایک صارف نے لکھا: ’میرا خیال تھا ہنڈائی، کیا اور دوسری کمپنیاں ٹویوٹا، ہنڈا اور سوزوکی کی اجارہ داری توڑ دیں گی، اور اچھی قیمتیں متعارف کروائیں گی۔ افسوس کہ وہ بظاہر ان سے مل گئی ہیں۔
اس کے علاوہ بھی کئی صارفین نے لکھا کہ اس گاڑی کی قیمت بہت زیادہ ہے۔
عاصم شیخ نے یو ٹیوب پر لکھا: ’ہنڈائی والوں نے وینٹی لیٹڈ سیٹیں ہٹا دیں، انفنٹی ساؤنڈ والے آٹھ سپیکر ہٹا دیے، اور قیمت 40 لاکھ۔
ایک اور صارف ڈینی سی نے یو ٹیوب ہی پر لکھا: ’لوگ 32 سے 36 لاکھ تک قیمت کی توقع کر رہے تھے لیکن ادھر کام بہت مختلف ہو گیا۔ اب دیکھتے ہیں مارکیٹ میں کیسے پرفارم کرتی ہے۔‘
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
اس کے علاوہ لوگ اس بات پر بھی برہم ہیں کہ دوسرے ملکوں میں اسی گاڑی کی ساتویں جنریشن لائی جا رہی ہے، جب کہ پاکستان میں پرانا ورژن یعنی چھٹی جنریشن لانچ کی گئی ہے۔
ایلینٹرا کی بکنگ آج یعنی 22 مارچ سے شروع ہو گئی ہے اور گاڑی جون تک دستیاب ہو گی۔
حالیہ مہینوں میں پاکستان میں کئی نئی گاڑیں لانچ کی گئی ہیں، جن میں ایم جی، پروٹان اور پرنس شامل ہیں۔