معروف ڈراما نگار حسینہ معین انتقال کر گئیں

معروف ڈراما نویس، مصنفہ اور کراچی آرٹس کونسل کراچی کی نائب صدر حسینہ معین جمعے کو 79 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔

حسینہ معین نے پی ٹی وی کے لیے کئی یادگار ڈرامے لکھے (کریٹیو کامن Zzzapple2: CC BY-SA 4.0)

معروف ڈراما نویس، مصنفہ اور کراچی آرٹس کونسل کراچی کی نائب صدر حسینہ معین جمعے کو 79 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔

آرٹس کونسل کراچی کی گوورنگ باڈی کے رکن ڈاکٹر ایوب شیخ نے انڈپینڈنٹ اردو سے بات کرتے ہوئے ان کے انتقال کی تصدیق کی۔

حسینہ کے بھتیجے سعید کے مطابق وہ لاہور جانے کے لیے تیار ہورہی تھیں کہ انھیں اچانک دل کا دورہ پڑا اور وہ چل بسیں۔

ڈاکٹر ایوب کے مطابق وہ چھاتی کے سرطان کی مریضہ تھیں مگر حال ہی میں وہ علاج کے بعد اس مرض سے صحت یاب ہوگئی تھیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

سندھ حکومت کی جانب سے فنکاروں کے لیے کراچی آرٹس کونسل میں کرونا ویکسینیشن سینٹر قائم کیا گیا ہے، جہاں حسینہ نے تین دن پہلے اس سینٹر سے ویکسین بھی لگوائی تھی۔

انہوں نے سٹیج، ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے لیے متعدد ڈرامے لکھے جن میں سے کچھ نے بین الاقوامی شہرت حاصل کی۔

انہیں آرٹس میں خدمات کے لیے پرائڈ آف پرفارمنس ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔

ان کے بین الاقوامی شہرت حاصل کرنے والے مقبول ڈراموں میں ’انکہی‘، تنہائیاں‘، ’کرن کہانی‘، ’دھوپ کنارے‘، ’آہٹ‘، ’دیس پردیس‘، ’پل دو پل‘، ’آنسو‘، ’کسک‘ اور’ پارسی‘ شامل ہیں۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی ٹی وی