اس سال کے سالانہ انڈرواٹر فوٹوگرافی مقابلے میں جیتنے والی تصاویر کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
ویب سائٹ انڈرواٹر فوٹوگرافی ڈاٹ کام کے زیرِانتظام اس مقابلے میں دنیا بھر سے پیشہ ور اور غیر پیشہ ور فوٹوگرافروں نے اپنی بہترین تصاویر نظرثانی کے لیے ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیں۔
اس سال کی تصاویر میں فوٹوگرافروں کے لیے بحیرہ غرب الہند (ویسٹ انڈیزکے آس پاس) زیادہ پسندیدہ جگہ رہی جہاں سے تصاویر بحرالکاہل میں لی گئی تصاویرکے مقابلے میں زیادہ جمع کروئی گئیں۔
انڈرواٹر فوٹوگرافی ڈاٹ کام انٹرنیٹ کےشروع دور میں لانچ ہوئی تھی اور یہ سالانہ مقابلہ 1998 سے جاری ہے۔
جیتنے والی تصاویر میں سے کچھ نیچے دیکھیے۔
کیوبا میں ایک امریکی مگرمچھ۔ تصویر: سوزن میلڈونین/ ایس ڈبلیو این ایس
ایک غوطہ خور جزائر کیمین میں مچھلیوں کے درمیان۔ تصویر:لینا روئے/ ایس ڈبلیو این ایس
ڈچ اینٹیلس میں ایک یلوہیڈ جوفش۔ تصویر: جان روچ/ ایس ڈبلیو این ایس
فلپائن میں ایک اییل مچھلی کا بچہ۔ تصویر: ماسا بیرو/ایس ڈبلیو این ایس
میکسیکو میں ایک کیلیفورنیا سی لائن۔ تصویر: نیک پولانسکی/ایس ڈبلیو این ایس
جاپان میں دریائی گھوڑے۔ تصویر: جنگونگ زینگ/ایس ڈبلیو این ایس
انڈونیشیا میں ایک ریبن اییل۔ تصویر: روڈی جینسین /ایس ڈبلیو این ایس
جنوبی بحرالکاہل کے جزیرے موریا میں شارک اور سٹنگ رے سمندر میں گھومتے ہوئے۔ تصویر: گریگ فلورنٹن/ ایس ڈبلیو این ایس
کیوبا میں سمندر کے پانی میں ایک مگر مچھ کا عکس۔ تصویر: ڈینیل فلورمن/ ایس ڈبلیو این ایس
ترکی کے شہر بوڈرم کے نزدیک ایک غوطہ خور اور ڈوبا ہوا جہاز پینار 1۔ تصویر: مہمت اوزٹابک /ایس ڈبلیو این ایس
کیپ گینٹ نامی پریندے جنوبی افریقہ کے ساحل کے پار مچھلیوں کا شکار کر رہے ہیں۔ تصویر: ایلین واکر/ ایس ڈبلیو این ایس