رمضان میں پکوڑے اور سموسے بنائیں تیل کے بغیر

ڈائٹیشن فریحہ جے لوگوں کو وزن کنٹرول میں رکھنے کے لیے اعتدال کے ساتھ، صحت مند طریقے سے بنے کھانوں کے پلان تجویز کرتی ہیں۔

فریحہ جے کو بہت سے لوگ ’آپ کی ڈائٹیشن‘ کے نام سے جانتے ہیں۔

وہ لوگوں کو سوشل میڈیا پر وزن کم کرنے، ذیابیطس، بلڈ پریشر اور پولی سسٹک اووریز سنڈروم (پی سی اوز) کے مریضوں کو مشورہ دیتی ہیں کہ انہیں کیسے صحت مند خوراک کھانی ہے۔

فریحہ لوگوں کو کچھ بھی کھانے سے نہیں روکتیں۔ جی ہاں کچھ بھی، یہاں تک کہ کیک، پیسٹریاں اور دوسری اشیا جن کو شاید ’جنک‘ کے درجے میں رکھا جائے۔

البتہ ان کا کہنا ہے کہ ’ہمیں سب کچھ پورشنز میں اور اعتدال کے ساتھ کھانا چاہیے۔‘

فریحہ برطانیہ سے کوالیفائڈ ڈائٹیشن ہیں۔ وہ قائد اعظم یونیورسٹی سے ایمایس سی اینتھراپولوجی کرنے کے بعد شادی کی وجہ سے برطانیہ چلی گئیں۔

برطانیہ میں شادی شدہ زندگی کے 10 برس گزارنے کے بعد انہوں نے پھر سے پڑھائی کی ٹھانی اور پلیمتھ یونیورسٹی سے ڈائٹیٹکس کی ڈگری حاصل کی۔

فریحہ ذیابیطس سپیشلسٹ بھی ہیں اور وہ ذیابیطس کے مریضوں کو بتاتی ہیں کہ انہیں کس قسم کی خوراک کھانی چاہیے۔ ان کا ایک آن لائن کلینک ہے جہاں وہ لوگوں کو ڈائٹ کے حوالے سے مدد کرتی ہیں۔

اعتدال یا پورشنز میں کھانے کے حوالے سے فریحہ نے کچھ پورشن کنٹرول چارٹس بنا رکھے ہیں جن کی مدد سے وہ لوگوں کو سب کچھ کھا کر بھی وزن کم کرنے میں مدد فراہم کرتی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ’ہمیں پروٹین یعنی گوشت، دالیں، انڈے، کاربو ہائیڈریٹس یعنی روٹی چاول، سیریلز، فیٹس یعنی تیل، مکھن یا سپریڈز سب کچھ کھانا ہے لیکن ایک مخصوص مقدار میں۔‘

 

’سبزیاں جتنی مرضی کھائیں اور دن میں دو سے تین پھل مختلف اوقات میں لیں۔ ڈیری یعنی دودھ، دہی، پنیر بھی کھائیں۔

’مطلب ہر فوڈ گروپ میں سے کچھ نہ کچھ آپ کے ہر کھانے میں محدود مقدارمیں شامل ہونا ضروری ہے۔ اس سے آپ کی توانائی برقرار رہے گی اور وزن بھی آہستہ آہستہ کم ہو گا۔‘

وہ رمضان میں سموسے اور پکوڑے کھانے کا مشورہ بھی دیتی ہیں۔ فریحہ کا کہنا ہے کہ اب ائیر فرائرز اور اوون کا دور ہے اس میں آپ اپنے سموسے اور پکوڑے بہت ہی کم تیل یا بغیر تیل کے باآسانی بنا سکتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ذیابیطس کے مریض بھی سب کچھ کھا سکتے ہیں لیکن اعتدال اور احتیاط کے ساتھ۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

’ذیابیطس کے مریضوں کو فائبر کے بارے میں زیادہ سوچنا پڑتا ہے۔ اگر وہ پھل بھی کھا رہے ہیں تو چھلکے سمیت کھائیں تاکہ فائبر ان کے جسم میں جائے۔ ‘

اسی طرح وہ خواتین جو پولی سسٹک اووریز سنڈروم کے مرض میں مبتلا ہیں انہیں فریحہ اپنے سٹارچی کاربوہائیڈریٹس جس میں روٹی، چاول، آلو وغیرہ کے پورشنز کا خیال رکھنے کا مشورہ دیتی ہیں۔

فریحہ نے بلڈ پریشر کے مریضوں کے حوالے سے بتایا کہ انہیں تلی ہوئی چیزیں اور نمک کم کھانا چاہیے۔ ’باقی تمام فوڈ گروپس میں سے کھائیں لیکن بہت سوچ سمجھ کر۔ اس کے علاوہ ورزش پورشن کنٹرول ڈائٹ کے ساتھ انتہائی ضروری ہے۔‘

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی صحت