یو اے ای کی پاکستان سے آنے والے مسافروں پر پابندی

پاکستان، بنگلہ دیش، نیپال اور سری لنکا سے آنے والے مسافروں پر پابندی کا اطلاق بدھ سے ہو گا۔

متحدہ عرب امارات نےگذشتہ ماہ  بھارت سے مسافروں کی آمد پر پابندی لگا ئی تھی(اے ایف پی)

متحدہ عرب امارات نے کرونا ( کورونا) وبا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے پاکستان، بنگلہ دیش، نیپال اور سری لنکا سے آنے والے مسافروں پر پابندی عائد کر دی۔

اس پابندی کا اطلاق بدھ سے ہو گا۔ تاہم یو اے ای کے شہری اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

متحدہ عرب امارات کی نیشنل ایمرجنسی کرائسس اینڈ ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی (این سی ای ایم اے) نے کہا ہے کہ فضائی کمپنیوں کو متحدہ عرب امارات سے مسافر بنگلہ دیش، پاکستان، نیپال اور سری لنکا لے جانے کی اجازت ہو گی۔

ان ملکوں سے آنے والی ٹرانزٹ پروازوں پر پابندی ہو گی۔ تاہم ٹرانزٹ پروازیں ان ملکوں میں جا سکیں گی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

این سی ای ایم اے نے واضح کیا کہ متحدہ عرب امارات کے شہری، ملک میں طویل مدت کے قیام کا اجازت نامہ رکھنے والے افراد (جنہیں 'گولڈن ویزا ہولڈر'کہا جاتا ہے) اور سفارت کار عید الفطر کے موقعے پر لگائی گئی اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

اتھارٹی کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش، پاکستان، نیپال اور سری لنکا سے آنے والے افراد کو متحدہ عرب امارات میں داخل ہونے سے پہلے 14 دن تک کسی دوسرے ملک میں قیام کرنا ہوگا۔

اس سے پہلے گذشتہ ماہ متحدہ عرب امارات نے بھارت سے مسافروں کی آمد پر پابندی لگا دی تھی تاکہ کرونا وائرس کی تیزی سے پھیلنے کی صلاحیت رکھنے والی بھارتی قسم کو ملک میں پھیلنے سے روکا جا سکے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا