بھارتی فٹبالر سنیل چھیتری نے بین الاقوامی سطح پر گولز کی تعداد میں عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
سنیل چھیتری نے بنگلہ دیش کے خلاف اپنی ٹیم کے لیے دو گولز سکور کر کے یہ کارنامہ سرانجام دیا۔ بنگلا دیش کے خلاف یہ میچ بھارت نے دو صفر سے جیت لیا تھا۔
چھیتری نے ارجنٹائن کے فٹبالر کے 72 گولز کا ریکارڈ بنگلہ دیش کے خلاف کھیل کے 79 ویں منٹ میں توڑا جب انہوں نے اپنی ٹیم کے لیے پہلا گول سکور کیا۔ یہ فیفا ورلڈ کپ 2022 اور اے ایف سی ایشین کپ 2023 کا کوالیفائنگ میچ تھا۔
He’s now got more than Messi! Sunil Chhetri’s double earns the Blue Tigers a 2-0 win in #WCQ and moves him on to 74 international goals – above Lionel Messi and one off entering world football’s all-time top 10 ♂️@chetrisunil11 | @IndianFootball pic.twitter.com/sCCd6BgS9H
— FIFA World Cup (@FIFAWorldCup) June 7, 2021
36 سالہ سٹرایکر نے دوسرا گول میچ کے دوران ملنے والے اصافی وقت میں سکور کیا اور اس طرح سنیل چھیتری کے مجموعی گولز کی تعداد 74 ہوگئی البتہ بھارت ورلڈ کپ کی دوڑ سے باہر ہو چکا ہے لیکن چین میں ہونے والے ایشین کپ کے لیے کوالیفائی کر سکتا ہے۔
بھارتی فٹبال ٹیم کے کپتان سنیل چھیتری نے لیونل میسی کا گولز کا ریکارڈ توڑنے اور بنگلہ دیش کے خلاف فتح حاصل کرنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
@chetrisunil11: "To win 3 points, win a full game is sweet! I'm really happy that we also kept a clean sheet"
— Indian Football Team (@IndianFootball) June 7, 2021
How do you rate that effort from the #BlueTigers on both ends of the field?#BANIND #WCQ #BackTheBlue #IndianFootball pic.twitter.com/RsemCez8qg
پرتگال کے سٹرائکر کرسٹیانو رونالڈو 103 گولز کے ساتھ فٹبالرز کی بین الاقوامی فہرست میں سب سے اوپر ہیں۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
اس کے علاوہ 73 گولز کے ساتھ متحدہ عرب امارات کے علی مبخوط بھی میسی سے آگے ہیں۔ چھ مرتبہ بلون ڈی اوور اعزاز حاصل کرنے والے فٹبالر لیونل میسی کو دور جدید کا عظیم ترین کھلاڑی تصور کیا جاتا ہے۔
آل انڈیا فٹبال فیڈریشن (اے آئی ایف ایف) کے صدر پرافل پٹیل نے ٹیم کے کپتان کو کلیدی کردار ادا کرنے پر سراہا ہے۔
اب کوالیفایرز کے دوران 15 جون کو بھارت کا مقابلہ افعانستان سے ہوگا۔