مسجد حرام اور مسجد نبوی کی جنرل پریذیڈنسی نے ایک سمارٹ روبوٹ کا افتتاح کیا ہے، جو انسانی لمس کے بغیر مسجد حرام میں آنے والوں کے درمیان آب زمزم کی بوتلیں تقسیم کرے گا۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق مسجد حرام اور مسجد نبوی کے امور کے نگران اعلیٰ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس کا کہنا تھا کہ ’جدید ٹیکنالوجی سماجی خدمات کے لیے مسخر ہو چکی ہے بالخصوص جبکہ کرونا وائرس کی وبا کا پھیلاؤ عام ہو گیا ہے۔‘
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’یہ ٹیکنالوجی اب مسجد حرام کے زائرین کے تحفظ و سلامتی کے لیے استعمال میں آئے گی۔‘
رپورٹ کے مطابق شیخ السدیس نے تمام انسانیت کی خدمت کے سلسلے میں جدید سائنس کی رسائی اور ڈیجیٹل ترقی کو سراہا، جس کے سبب آج روبوٹ انسانی لمس کے بغیر حرمین کے زائرین کی نقل و حرکت میں رکاوٹ ڈالے بغیر آب زم زم کی بوتلیں تقسیم کرنے کا کام انجام دے رہا ہے۔
حرمین کی انتظامیہ روزانہ مسجد حرام کے اندر آب زم زم کے 50 سے زیادہ نمونے حاصل کر کے ان کا تجزیہ کرتی ہے تا کہ اس بات کی تصدیق ہو سکے کہ آب زمزم کا نیٹ ورک جراثیم اور آلودہ ذرات سے پاک ہے۔