انڈپینڈنٹ اردو کی خصوصی سیریز، ’شوق کا مول نہیں‘ میں لاہور سے تعلق رکھنے والے ایک شوقین کی کہانی جنہوں نے بڑے ہو کر بھی کھلونا کاریں جمع کرنے کا شوق نہیں چھوڑا۔
لاہور کے عامر اشفاق کو بچپن سے کھلونا گاڑیوں سے کھیلنے کی بجائے انہیں جمع کرنے کا شوق ہے اور اب ان کے ہاں جمع ماڈل کاروں کی تعداد پانچ ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔
ان کے بقول ان کی کلیکشن میں دنیا کی ہر کار کا ماڈل ہے۔ ان میں مشہور فلموں میں استعمال ہونے والی کاروں کے ماڈل بھی شامل ہیں جیسا کہ جیمز بانڈ، مسڑ بین، بیٹ مین کی کاریں۔
ان کا کہنا ہے کہ گھر میں اس وقت عجیب صورتحال پیدا ہو جاتی ہے جب ان کے ہاں آئے ہوئے مہمانوں کے بچے ان کی جمع شدہ کھلونا کاروں سے کھیلنے کی زد کرتے ہیں۔ چنانچہ ان کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ کمرے کے دروازے کو تالہ لگا کر رکھیں۔