اسلام آباد میں بانی پاکستان محمد علی جناح کی پورٹریٹ کے سامنے غیر اخلاقی فوٹو شوٹ کرانے والے لڑکے اور لڑکی کے خلاف تھانہ کورال میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
نامہ نگار مونا خان کے مطابق مقدمہ شہری راشد ملک کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ لڑکے لڑکی نے قائد اعظم کے پوٹریٹ کے سامنے نیم برہنہ تصاویر بنائیں تھیں اور انہیں سوشل میڈیا پر بھی وائرل کیا تھا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔
اُدھر پاکستانی سوشل میڈیا صارفین میں اس وقت ایک بحث چھڑ گئی جب دو اگست کو ایک جوڑے کی فوٹوشوٹ کی تصاویرسوشل میڈیا پر وائرل ہونا شروع ہویئں۔
اس فوٹوشوٹ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک لڑکا اور لڑکی غیر روایتی لباس میں قائد اعظم کے پورٹریٹ کے سامنے پوز کر کے تصاویر کھچوا رہے ہیں۔
جوں ہی یہ تصاویر منظر عام پر آئیں تو ٹویٹر پر #Islamabad ٹرینڈ ہونے لگ گیا اور ایک جانب لوگ تصاویر میں دکھائی دینے والے نوجوان لڑکے اور لڑکی کو حوالات میں ڈالنے کا مطالبہ کرنے لگے تو دوسری جانب کچھ صارفین اس کو آزادی اظہاررائے قرار دینے لگ گئے۔
لبنی صابر اپنی ٹویٹ میں لکھتی ہیں کہ ’پاکستانیوں کو لباس پہننے کے حوالے زیادہ معلومات نہیں ہیں کہ کس انسان پہ کونسا لباس اچھا لگے گا۔ قائداعظم ایک سٹائل آئیکون تھے، انہیں کی کتاب سے ایک صفحہ پڑھ لیتے۔‘
Yes, Pakistanis rarely have a good instinct for selecting garments which suit the wearer. They should have taken a leaf out of Jinnah’s book. The great Quaid-e-Azam was a style icon... pic.twitter.com/aaCBkvES1D
— Lubna Sabir (@LubnaaSabir1) August 2, 2021
ارم خان نے لکھا کہ ’یہ حد ہے بے حیائی اور بے شرمی کی اور ان کو گرفتار کرنا چاہیے اس قسم کا فوٹوشوٹ کرنے پر۔‘
ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ یہ دنیا ایک بورنگ سی جگہ ہو جائے گی اگر سب کچھ مناسب اور روایتی ہوتا۔
The world would be a boring place if everything was prim and proper and conventional
— aqalKeNakhun (@TarzanKiWapsi) August 3, 2021
اس فوٹوشوٹ پر تنقید کرنے والوں میں سے صحافی انصار عباسی بھی شامل تھے۔
انہوں نے اپنی ٹویٹ میں ڈی سی اسلام آباد کو مخاطب کر کے کہا کہ ڈی سی اسلام آباد کو اس جوڑے کو گرفتار کرنا چاہئیے جس نے اسلام آباد میں ایسی حرکت کی۔
The DC Islamabad @hamzashafqaat is requested to arrest the couple, who displayed extreme obscenity in public in the federal capital.
— Ansar Abbasi (@AnsarAAbbasi) August 2, 2021
جس کے بعد ڈی سی اسلام آباد نے انصار عباسی کی ٹویٹ کے جواب میں کہا کہ اگر کسی کے پاس اس جوڑے کی کوئی معلومات ہیں تو ہمیں فراہم کریں۔
Anyone with any information may plz share with us https://t.co/nrRvD9cRky
— Office of Deputy Commissioner Islamabad (@dcislamabad) August 2, 2021
انصار عباسی کی ٹویٹ پر ٹویٹر صارفین نے ان کے مخالف بھی موقف ظاہر کیا اور ڈی سی اسلام آباد کو کوئی کارروائی نہ کرنے کا مشورہ دیا۔
حافظ سہیل نامی صارف لکھتے ہیں کہ ’وہ بچے اپنا حق استعمال کر رہے ہیں اور انہوں نے کسی کوتنگ نہی کیا اور یہ کیس ڈی سی اسلام آباد کے اختیار میں نہیں آتا۔‘
وہ بچے اپنا حق استمعال کر رہے
— HAFIZ SOHAIL WAHEED (@HAFIZSOHAILWAH1) August 2, 2021
انہوں نے کسی کو تنگ نہیں کیا
ہو سکتا ہے کہ وہ ماڈلنگ کے کاروبار سے وابستہ ہوں
اسلام و اخلاقیات کے نام پر لوگوں کے کاروبار بند کر بند کریں
سوشل میڈیا پر تصویریں ڈالنے سے نام نہاد مومن کھڑے ہوئے گیے
یہ کیس ڈی سی اسلام آباد کے اختیار میں نہیں آتا
اسی حوالے سے ایک اور صارف لکھتے ہیں کہ اگر کوئی قانون نہیں ہے ایسی حرکات کرنے پہ تو ڈی سی اسلام آباد کو انصار عباسی کی باتوں میں نہیں آنا چاہیئے۔
unless there's a law against terrible sartorial inelegance, here's my advice to you, @dcislamabad. ignore @AnsarAAbbasi sahib. if you started acting on Jenab-e-Abbasi's idea of (im)modesty, you won't be able to do anything meaningful, thanks. https://t.co/gLyYXyPGme
— EH (@ejazhaider) August 2, 2021
دوسری جانب ٹویٹر صارفین انصار عباسی کے دفاع میں کھڑے ہو گئے اور ان کے اس اقدام کو سراہا۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
انس اقبال کا انصار عباسی کے بارے میں کہنا تھا :آپ زبردست انسان ہیں اور آپ نے ہمیشہ اپنی آواز بلند کی ہے ایسے مسئلوں پہ اور لبرلز کا سامنا کیا ہے۔
مبینہ فوٹوشوٹ کروانے والے لڑکے اور لڑکی کے حوالے سے انڈپینڈنٹ اردو نے معلومات حاصل کیں ہیں جن کے مطابق یہ دونوں ایک میوزک بینڈ کا حصہ ہیں اور اس بینڈ کا نام ’میسٹیکل شاعری‘ ہے، انسٹاگرام اور یوٹیوب پر ان کا چینل بھی کل یعنی دو اگست 2021 تک فعال تھا۔
جس پر تین میوزک ویڈیوز بھی موجود تھیں لیکن اب ان کا انسٹاگرام پیج غائب ہو چکا ہے اور یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو موجود ہے۔