امریکہ کے بلیک لسٹڈ افراد، ایرانی نائب صدر اور میئر تہران منتخب

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق محمد مخبر نے کئی سالوں تک ایک ادارے سیتاد کی سربراہی کی ہے جس کے معنی ہیں ’خمینی کے احکامات کی تعمیل‘۔

ایران کے نامزد نائب صدر محمد مخبر 15 مارچ 2021 کو ایران کے مقامی کووڈ ویکسی نیشن پروگرام کے تیسرے مرحلے کا اعلان کر رہے ہیں۔ (اے ایف پی فائل)

ایرانی صدر کی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق ایران کے نو منتخب انتہائی قدامت پسند صدر ابراہیم رئیسی نے اتوار کو ایک طاقتور ریاستی ادارے کے امریکی پابندی کا سامنا کرنے والے چیئرمین کو اپنا پہلا نائب صدر نامزد کیا ہے۔

محمد مخبر کے بارے میں مقامی ذرائع ابلاغ یہ دعوی کر رہےتھے کہ انہیں اس عہدے کے لیے چنا جائے گا۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق محمد مخبر نے کئی سالوں تک ایک ادارے سیتاد کی سربراہی کی ہے جس کے معنی ہیں ’خمینی کے احکامات کی تعمیل‘۔

مخبر کو 2007 میں آیت اللہ علی خامنہ ای نے اس عہدے پر تعینات کیا تھا جس کے بعد انہیں جنوب مغربی صوبے میں  کئی سرکاری عہدوں پر تعینات کیا گیا۔

سیتاد دراصل 1980 میں بنائی گئی تھی تاکہ قرقی کی جانے والی جائیدادوں کا نظام 1979 کے انقلاب ایران کے مطابق چلایا جا سکے۔

اس کے بعد یہ صحت سمیت مختلف صنعتوں میں حصص کے ساتھ ایک وسیع و عریض جماعت میں تبدیل ہو گیا اور اس کی باریکات فاؤنڈیشن نے ایران کا پہلا مقامی کووڈ 19 ویکسین پروجیکٹ تیار کیا۔

ویکسین کو جون میں مشرق وسطیٰ کے سب سے زیادہ متاثرہ ملک میں صحت کے حکام سے ہنگامی منظوری ملی۔

جنوری میں سیتاد اور محمد مخبر کو امریکی محکمہ خزانہ نے بلیک لسٹ کردیا تھا۔ واشنگٹن کا کہنا تھا کہ سیتاد کے ’ایرانی معیشت کے تقریبا ہر شعبے بشمول توانائی، مواصلات اور معاشی خدمات میں حصص ہیں۔

ایران کے نو منتخب صدر رئیسی پر جو عدلیہ کے سابق سربراہ بھی ہیں مغربی ممالک کی جانب سے انسانی حقوق کے تناظر میں تنقید کی جاتی ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

سرکاری خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق اتوار کو ہی ایران میں ایک اور انتہائی قدامت پسند ممبر پارلیمنٹ اور 2021 کے صدارتی امیدوار علی رضا زکانی تہران کے میئر منتخب ہوئے ہیں۔

زکانی پارلیمنٹ سے استعفی دینے سے پہلے میئر کا حلف نہیں اٹھا سکتے ہیں۔ 55 سالہ زکانی نے نیوکلیئر میڈیسن کے ڈاکٹر ہیں اور وہ جون میں ہونے والے صدارتی انتخاب میں رئیسی کے حق میں دستبردار ہو گئے تھے۔  

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا