بالی وڈ اداکار اور ہدایت کار فرحان اختر نے طویل وقفے کے بعد دوبارہ ہدایت کاری شروع کرنے کا اعلان کیا ہے، وہ اپنی پہلی فلم ’دل چاہتا ہے‘ کی بیسویں سالگرہ پر دوبارہ کیمرے کے پیچھے آئیں گے۔
اس فلم میں بالی وڈ کی تین مشہور خواتین اداکارائیں پریانکا چوپڑا، عالیہ بھٹ اور کترینہ کیف اکٹھی جلوہ گر ہوں گی۔
’جی لے ذرا‘ کے نام سے اس فلم کی شوٹنگ اگلے سال شروع کی جائے گی۔
Did someone say road trip?
— Farhan Akhtar (@FarOutAkhtar) August 10, 2021
Thrilled to announce my next film as director and what better day than 20 years of Dil Chahta Hai to do it. #JeeLeZaraa with @priyankachopra #KatrinaKaif @aliaa08 will commence filming in 2022 and I cannot wait to get this show on the road. pic.twitter.com/Ycg5tRnEeF
’کیا کسی نے روڈ ٹرپ کی بات کی؟‘ بطور ڈائریکٹر اپنی اگلی فلم کا اعلان کرتے ہوئے فرحان اختر نے اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ اس فلم کی عکس بندی تینوں اداکاراؤں کے ساتھ 2022 میں شروع ہو جائے گی اور وہ اس کے لیے بہت پرجوش ہیں۔
پریانکا چوپڑا نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر لکھا کہ کس طرح وہ تمام لوگ اس فلم کے لیے اکٹھے ہوئے۔
بقول پریانکا: ’ہندی سینما میں خواتین ملٹی سٹارر فلمیں زیادہ نہیں ہیں۔‘
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
انہوں نے بتایا: ’اس بارے میں پہلے ہم لوگوں نے فون پر بات کی۔ پھر کترینہ، عالیہ اور میں بڑے جوش و خروش سے فروری 2020 میں پوری دنیا بند ہو جانے سے ذرا پہلے ملے۔ ہم نے یہ سوچا کہ اس ورژن کے لیے ہم کس پر مکمل بھروسہ کرسکتے ہیں اور ہمارا انتخاب متفقہ تھا، فرحان اور رتیش، زویا اور ریما۔ فرحان پہلے ہی ایک خاتون روڈ ٹرپ فلم پر کام کر رہے تھے!‘
انہوں نے مزید بتایا کہ اس سارے پلان کو فائنل کرنے میں تقریبا تین سال لگے لیکن بالاخر یہ ہو گیا۔