کہیں اور جا کر منتقل ہونا اور نئی جگہ آباد ہونے میں پریشانی تو ہے لیکن اس کے بدلے آپ اس سے نقد رقم کما سکتے ہیں۔
دنیا بھر میں تیزی سے پھیلتے ہوئے شہروں کے باعث بہت سے چھوٹے دیہات، قصبے اور چھوٹے شہر کم آبادی کا سامنا کر رہے ہیں کیونکہ بڑی تعداد میں مقامی نوجوان میٹروپولیٹن علاقوں کو ہجرت کر رہے ہیں۔
کچھ علاقوں نے نئے رہائشیوں کو راغب کرنے کے لیے سکیمز شروع کی ہیں جن میں لوگوں کو وہاں آباد ہونے کے لیے رقم کی ادائیگی کرنا بھی شامل ہے۔
ان پروگرامز میں عام طور پر مختلف قسم کی شرائط بھی شامل ہوتی ہیں جیسا کہ نیا کاروبار شروع کرنا، علاقے میں مفید مہارت لانا یا مقامی پراپرٹی کی تزئین و آرائش کرنا۔
اس کے ذریعے نوجوانوں اور ان کے خاندانوں کو اکثر ترجیح دی جاتی ہے اور انہیں دوبارہ آباد کرنے کے لیے مزید ترغیبات دی جاتی ہیں۔
ایکسپیٹ انشورنس فراہم کرنے والے ادارے ولیم رسل نے بہترین رہائش گاہوں پر تحقیق کی ہے جو نئے باسیوں کو رقم کی ادائیگی کرتے ہیں۔
امریکی ریاستیں
اوکلاہوما
امریکی ریاست کے دوسرے بڑے شہر ٹلسا سے ریموٹ یا گھر سے کام کرنے کے خواہش مند افراد 10 ہزار ڈالر تک کی گرانٹ حاصل کر سکتے ہیں۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
’ٹلسا ریموٹ‘ ڈیجیٹل نومڈز ڈیسک سپیس، نیٹ ورکنگ ایونٹس اور ایک نئے گھر منقتل ہونے پر کل ملا کر 10 ہزار ڈالرز یا ماہانہ وظیفہ کے طور پر پیش کر رہا ہے۔
مینیسوٹا
مینیسوٹا میں صرف 14 ہزار باشندوں پر مشتمل قصبہ بیمڈجی اپنے 218 ری لوکیٹ پیکیج کے ساتھ نئے رہائشیوں کو راغب کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
یہ قصبہ ڈیجیٹل خانہ بدوشوں کو ڈھائی ہزار تک کی پیشکش کرتا ہے تاکہ نقل مکانی کے اخراجات، ایک مفت کام کرنے کی جگہ اور کمیونٹی ہوٹلز پروگرام تک رسائی حاصل کی جا سکے تاکہ نئے آنے والوں کو آباد ہونے میں مدد دی جا سکے۔
الاسکا
الاسکا کے باشندے تقریباً 16 سو ڈالرز سالانہ رہائش کی مد میں نقد گرانٹ کے اہل ہیں۔
یہ رقم 1976 میں قائم کیے گئے ’پرمانینٹ فنڈ ڈیویڈنڈ‘ سے آتی ہے تاکہ ریاست کے تیل کے منافعے کو الاسکا کے مقامی باسیوں میں بانٹا جا سکے۔
ورمونٹ
آبادی کے لحاظ سے امریکہ کی دوسری چھوٹی ریاست نئے خون کی تلاش میں ہے۔ اس کی ریموٹ ورکر گرانٹ سکیم ان لوگوں کو دو سال کے دوران 10 ہزار ڈالر ادا کرنے کی پیشکش کرتی ہے جو وہاں منتقل ہونا چاہتے ہیں۔
سپین
20 ویں صدی کے آخر میں سپین کی زرعی معاشرے سے ایک شہری معاشرے میں تبدیلی کے نتیجے میں بہت سے لوگوں نے بڑے شہروں میں جانے کے لیے روایتی پیوبلس (دیہاتوں) میں اپنی املاک ترک کر دی تھیں۔
ان دیہات میں سے کچھ دیہی زندگی کو اپنانے کے خواہشمند افراد کو نقد رقم کی پیش کش کی جا رہی ہے۔
پونگا اور آستوریاس قصبے میں خاندانوں کو آباد کرنے میں مدد کے لیے تین ہزار یورو کی پیش کش موجود ہے۔ اس کے علاوہ قصبے میں پیدا ہونے والے ہر بچے کے لیے اضافی تین ہزار یورو جبکہ گلیشیا میں روبیا قصبے کے نئے رہائشیوں کی آمدنی میں ایک سو سے ڈیڑھ سو ماہانہ اضافہ کیا جائے گا۔
سوئٹزرلینڈ
45 سال سے کم عمر کے لوگ سوئٹزرلینڈ کے دور دراز گاؤں البینن منتقل ہونے کے لیے 25 ہزار ڈالر سے زیادہ رقم وصول کر سکتے ہیں۔
تاہم اس کے لیے کڑی شرائط ہیں جیسے نئے باشندوں کو کم از کم 10 سال تک وہاں رہنے کا عہد کرنا ہو گا اور صرف سوئس باشندے ہی اس بونس کے اہل ہیں۔
اس کا مطلب ہے کہ وہ لوگ اس کے اہل ہیں جو سوئٹزرلینڈ میں یا تو کل 12 سال یا پانچ سال ٹائپ بی پرمٹ کے ساتھ رہائش پذیر ہیں یا انہوں نے سوئس شخص سے شادی کی ہے اور 10 سال کے اختتام سے قبل شہری درخواست مکمل کی ہے۔
اٹلی
اٹلی میں کئی مقامات نئے رہائشیوں کو اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
اپولیا کے علاقے میں قرون وسطیٰ کے زمانے کے گاؤں کینڈیلا میں سنگلز کو آٹھ سو یورو، جوڑوں کو 12 سو یورو اور خاندانوں کو دو ہزار یورو تک کی پیشکش کی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ ٹیکس کریڈٹ کوڑے کو ٹھکانے لگانے جیسی خدمات کے اخراجات کو پورا کرنے میں مدد کرتا ہے۔ امیدواروں کو کینڈیلا میں باضابطہ رہائش کے لیے درخواست دینے کی ضرورت ہے جہاں ان کی تنخواہ کم از کم ساڑھے سات ہزار یورو ہے۔
اٹلی میں ایسی دوسری جگہ کالابریہ ہے۔ یہ علاقہ ملک کے بالکل جنوب میں واقع ہے جو 40 سال سے کم عمر کے درخواست دہندگان کو 28 ہزار یورو تک کے وعدے کے ساتھ راغب کر رہا ہے۔ یہ رقم تین سال کے دوران آٹھ سو سے لے کر ایک ہزار یورو ماہانہ قسطوں میں ادا کیے جائیں گے یا ریستوران، دکان یا بی اینڈ بی (عارضی ٹھہرنے کے ہوٹل) جیسے نئے کاروبار کے لیے۔
ٹسکنی میں سانتا فیورا کا قرون وسطیٰ کے زمانے کا گاؤں اور لازیو کا قدیم شہر ریٹی دونوں قصبوں کی انتظامیہ ریموٹ کارکنوں کو دو سے چھ سال کے درمیان طویل المیعاد قیام کے لیے دو سو یورو ماہانہ کرائے یا کل کرایے پر 50 فیصد کم کرائے پر مکان دینے کے لیے تیار ہے۔ مقامی کرایوں کی اوسط تین سو سے پانچ سو یورو کے درمیان ہے لیکن نئے آنے والے مہینے میں ایک سو یورو کی ادائیگی سے مکان کرائے پر حاصل کر سکتے ہیں۔
اور ابرزو علاقے میں سانتو سٹیفانو دی سیسانیو نے حال ہی میں 18 سے 40 سال کی عمر کے نئے رہائشیوں کو نقل مکانی کی ترغیب دینے کے لیے 44 ہزار یورو تک کی گرانٹ کی پیشکش شروع کی ہے۔ یہ سکیم یورپی یونین اور غیر یورپی یونین کے رہائشی جن کے پاس اطالوی رہائشی کارڈ ہے، کے لیے کھلی ہے اور نئے باشندوں سے توقع کی جائے گی کہ وہ نئے کاروبار کھولیں اور کم از کم پانچ سال تک یہاں رہیں۔
اٹلی ایک یورو فی مکان کی سکیم بھی پیش کرتا ہے جہاں ترک کیے گئے دیہات نئے مکینوں کو راغب کرنے کے لیے صرف ایک یورو میں جائیدادیں فروخت کرتے ہیں جنہیں ایک مخصوص وقت کے اندر اپنے نئے گھر کی تجدید کا عہد کرنا پڑتا ہے۔
© The Independent