اگر آپ کو کبھی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر ای الیون یا اس کے مضافاتی سیکٹروں میں ماہِ رمضان کے دوران سحر و افطار کرنے کا موقع ملا ہو تو آپ حیران ضرور ہوئے ہوں گے کہ ان اوقات میں سائرن تو گونجتا ہی ہے لیکن ساتھ ہی زور دار دھماکے بھی ہوتے ہیں۔
یہ دھماکے دراصل گولڑہ شریف کی درگاہ پر کیے جاتے ہیں۔
درگاہ انتظامیہ کے مطابق سحر و افطار کے اوقات میں دھماکہ کرنے کی روایت اُس وقت سے چلی آ رہی ہے جب علاقے میں سپیکر یا سائرن نہیں تھے اور بارود کے دھماکے مقامی لوگوں کو ایک ساتھ روزہ بند کرنے اور کھولنے کا موقع فراہم کرتے تھے۔