بھارتی کپتان وراٹ کوہلی نے ٹی20 ورلڈ کپ کے بعد بھارت کی ٹی 20 کرکٹ ٹیم کی قیادت چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وراٹ کوہلی نے لکھا کہ ٹی 20 کی قیادت سے ریٹائرمنٹ کے بعد ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیم کی قیادت کرتے رہیں گے اور ٹی20 میں بحیثیت کھلاڑی شرکت کریں گے۔
— Virat Kohli (@imVkohli) September 16, 2021
وراٹ کوہلی نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ ’گذشتہ آٹھ سے نو سال کے دوران حد سے زیادہ بوجھ اور پھر پچھلے پانچ چھ سالوں کے دوران مستقل قیادت کے سبب میں محسوس کرتا ہوں کہ مجھے خود کو کچھ وقت دینے کی ضرورت ہے تاکہ میں ون ڈے اور ٹیسٹ میں انڈین ٹیم کی قیادت کے لیے تیار رہ سکوں۔ میں نے ٹی20 کپتان اپنا سب کچھ بھارتی ٹیم کو دیا ہے اور بحیثیت بلے باز ایسا کرنے کا سلسلہ جاری رکھوں گا۔‘
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
بھارتی کرکٹر کا کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ کرنے میں بہت وقت لیا اور فیصلہ جرنے سے قبل سینئرز کے ساتھ ساتھ بی سی سی آئی کے حکام سے بھی مشاورت بھی کی ہے۔
انہوں نے اپنی کپتانی کے دوران مدد کرنے پر تمام کھلاڑیوں، سلیکشن کمیٹی، کوچز اور ان تمام بھارتی شائقین کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ٹیم کی فتح کے لیے دعائیں کیں۔
ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد بھارت کی ٹی 20 ٹیم کی قیادت کون کرے گا اس بارے میں فی الحال کوئی فیصلہ سامنے نہیں آیا ہے۔