پاکستان کی وفاقی حکومت نے گذشتہ روز پیٹرول کی قیمت میں چار روپے جب کہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں دو روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا ہے جس کے بعد جمعے کی صبح ایوان بالا یعنی سینیٹ کے اجلاس میں اپوزیشن نے بھی پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر احتجاج اور واک آؤٹ کیا۔
15 روز قبل بھی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پانچ سے چھ روپے کا اضافہ کیا گیا تھا اس طرح 15 دنوں کے دوران حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں کل نو روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
سینیٹ کے آج ہونے والے اجلاس سے اپوزیشن کے احتجاج اور واک آؤٹ کے موقع پر سینیٹر رضا ربانی کا کہنا تھا کہ حکومت آئی ایم ایف کے بجائے غریبوں کی طرف دیکھے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
اُدھر عوام بھی پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور اس کی وجہ سے ہونے والی مہنگائی کی وجہ سے پریشان نظر آتے ہیں۔
صارفین سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے غصے کا اظہار کر رہے ہیں اور ٹویٹر پر پیٹرول پرائس ٹاپ ٹرینڈ کر رہا ہے۔
Once he said "main inko Rulau ga" and He Did it #PetrolPrice pic.twitter.com/P1VuA7CaKD
— S H A H Z A D (@Pracha_Says) October 1, 2021
ٹویٹر صارف شہزاد نے عمران خان کی تصویر کے ساتھ تحریر کیا: ’ایک بار انہوں نے کہا تھا میں ان کو رلاؤں گا اور انہوں نے ایسا ہی کیا۔‘
#PetrolPrice Increased to Rs. 127.30 per liter! Dollar crossing Rs. 171- the highest ever in the history of Pak.
— Hasaan Bin Ihsan (@IamHBI) September 30, 2021
No more support for IK and enjoy living in so called Naya Pakistan. Many fairy tales begin with “If I’ll elect, I promise....”
May Allah Bless us with True Leaders!
حسان بن احسن نے پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے بعد عمران خان کو مزید سپورٹ نہ کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے لکھا کہ ’پیٹرول کی قیمت بڑھ کر تاریخ کی بلند ترین سطح 127.30 روپے فی لیٹر پر پہنچ گئی ہے۔ اب میں عمران خان کو مزید سپورٹ نہیں کروں گا۔‘
بہت سے سہانے خواب اگر میں منتخب ہو گیا تو۔۔۔
میں وعدہ کرتا ہوں۔۔۔۔ کہہ کر ہمیں دکھائے گئے۔
اللہ ہمیں حقیقی رہنما عطا کرے۔‘
#PetrolPrice
— Fatima Khan (@fatimak2246) October 1, 2021
Imran khan single handedly destroyed pakistans economy , inflation up by 3% to 10% in just 3 years
Now pakistanis wants good old days of #NawazSharif @MaryamNSharif pic.twitter.com/xpeJA9q5On
ایک اور ٹویٹر صارف فاطمہ خان کو پیٹرول کی قیمتیں بڑھنے پر نواز شریف کی یاد ستانے لگی۔ انہوں نے تحریر کیا: ’عمران خان نے پاکستانی معیشت تباہ کر دی ہے۔ افراطِ زر تین فیصد سے 10 فیصد پر پہنچ گیا۔ اب پاکستانیوں کو نواز شریف دور کے سنہرے دن واپس چاہییں۔‘
The Whole World is facing energy crises but none is blaming PM like we Pakistanis #PetrolPrice#PetrolPriceHike pic.twitter.com/SYGVRP0Lig
— NadiyaTahir (@Kemiyagr) October 1, 2021
نادیہ طاہر نے حکومت کو سپورٹ کرتے ہوئے لکھا کہ پوری دنیا انرجی کرائسس کا سامنا کر رہی ہے مگر کسی نے بھی پاکستانیوں کی طرح وزیر اعظم کو اس کے لیے موردِ الزام نہیں ٹھہرایا۔