2016 میں ’پاناما پیپرز‘ سے دنیا کو ہلا دینے والی تحقیقاتی صحافیوں کی عالمی تنظیم انٹرنیشنل کنسورشیم آف انوسٹی گیٹیو جرنلٹس (آئی سی آئی جے) نے اعلان کیا ہے کہ وہ ’پینڈورا پیپرز‘ کے نام سے ایک اور تحقیق ریلیز کرنے جا رہی ہے جس میں پاکستان سمیت کئی ممالک کی اہم شخصیات کے مالیاتی راز فاش ہوں گے۔
آئی سی آئی جے نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ وہ تین اکتوبر (آج) کو عالمی مالیاتی رازداری، ٹیکس چوری اور آف شور کمپنیوں پر اپنی ’اب تک کی سب سے بڑی‘ رپورٹ جاری کرنے والی ہے۔
Get ready for our largest collaboration to date: more than 600 reporters from 117 countries have been working in secret to uncover groundbreaking stories hidden in a trove of more than 11.9 million documents.
— ICIJ (@ICIJorg) October 2, 2021
The #PandoraPapers drop tomorrow at 12:30 p.m. EDT, 4:30 p.m. GMT. pic.twitter.com/qyJbQYL2PD
تنظیم کے مطابق اس پراجیکٹ پر 177 ممالک سے 150 میڈیا اداروں کے 600 صحافیوں نے کام کیا ہے، جنہوں نے ایک کروڑ 19 لاکھ لیک شدہ دستاویزات سے مالیاتی خوردبرد کی خبریں ڈھونڈ نکالیں۔
یہ پاناما پیپرز کے ایک کروڑ 15 لاکھ لیک شدہ دستاویزات سے زیادہ ہیں، جن کی 2016 میں اشاعت سے دنیا بھر میں مالیاتی کرپشن، ٹیکس چوری اور دیگر مالی جرائم سے پردہ اٹھا تھا۔
پاناما پیپرز میں پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے اہل خانہ کے مالیاتی امور بھی شامل تھے۔
اس رپورٹ کے نتیجے میں ہونے والی تحقیقات کے بعد وہ سپریم کورٹ کی جانب سے نااہل قرار دیے گئے۔
کہا جا رہا ہے کہ پینڈورا پیپرز میں کئی اہم پاکستانی شخصیات کے نام اور مالیاتی امور پر تحقیق شامل ہے۔
میں اور @FrehmanD مالی امور کے حوالے سے ایک بین الاقوامی تحقیق کا حصہ تھے جو کہ اب مکمل ہو چکی ہے اسکی اشاعت کے وقت بارے جلدی بتایا جائے گا
— Umar Cheema (@UmarCheema1) October 2, 2021
سینییئر تحقیقاتی صحافی عمر چیمہ نے اس حوالے سے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اور جنگ گروپ کے فخر درانی اس تحقیق میں شامل تھے، جو جلد سب کے سامنے ہوگی۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے گذشتہ رات بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاناما پیپرز کے مقابلے میں پینڈورا پیپز میں زیادہ پاکستانیوں کے نام ہیں۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
ان کے بقول: ’وہ نام کافی دلچسپ ہیں، مگر آپ کو مزید 24 گنٹھے انتظار کرنا ہوگا۔‘
یہ پیپرز آج شام پاکستانی وقت رات ساڑھے نو بجے ریلیز ہوں گے۔
عمر چیمہ نے کہا آئی سی آئی جے کے صحافی ان دستاویزات پر دو سال سے کام کر رہے ہیں۔
پیڈورا پیپرز گذشتہ رات سے ہی پاکستان میں سوشل میڈیا پر ٹریںڈ کر رہے ہیں جن پر عوام سمیت صحافیوں کے تجزیے بھی جاری ہیں۔
Panama Papers were released on 3rd (April), Sunday - 2 years before the term end of PM Nawaz Sharif.
— Gharidah Farooqi (@GFarooqi) October 2, 2021
Pandora Papers will also be released on 3rd (October), Sunday - 2 years before the term end of PM Imran Khan#PandoraPapers #Pakistan
What goes around, comes around.#Pandorapapers
— Murtaza Solangi (@murtazasolangi) October 2, 2021
آئی سی آئی جے کی رکن کیوبا کی صحافی پینیلی رمیریز نے کہا کہ ایک سال اس سٹوری پر کام کیا اور انہیں اپنے ساتھیوں پر فخر ہے۔
Tomorrow, the new global story by @ICIJorg #PandoraPapers. So proud of our team @UInvestiga, and the incredible journalists that we have worked with for this project during the last year.
— Peniley Ramírez (@penileyramirez) October 2, 2021
Stay tuned
pic.twitter.com/ZrGYxyuGb2
جرمن صحافی بینڈکٹ سکرنٹز نے کہا کچھ بڑا ہونے جا رہا ہے۔
Something huge is coming up! #pandorapapers @ICIJorg
— Benedikt Strunz (@B_Strunz) October 2, 2021