اسلام آباد: آوارہ بلیوں اور کتوں کو گھر مل گیا

شہری کسی بھی جگہ سے زخمی کتوں، بلیوں اور گدھوں کو ریسکیو کرنے کے لیے ہیلپ لائن پر کال کر کے اطلاع دے سکتے ہیں۔

اسلام آباد میں آوارہ بلیوں، کتوں اور گدھوں گھر مل گیا جہاں وہ نہ صرف رہ سکتے ہیں بلکہ ان کو وقت پر کھانہ، پانی اور تو اور ویکسین بھی لگائی جائے گی۔

معروف امریکی گلوکار ٹوڈشیا کی جانب سے اسلام آباد میں بینجی پروجیکٹ کے نام سے ادارہ قائم کیا گیا ہے۔ جس میں بلیوں، کتوں اور گدھوں کے لیے الگ الگ پنجرے بنائے گئے ہیں۔ جہاں زخمی اور بیمار جانوروں کو لایا جاتا ہے اور ان کی دیکھ بھال کی جاتی ہے ۔

اس سینٹر میں باقاعدہ ڈاکٹر اور سٹاف موجود ہے جو 24 گھنٹے ان جانوروں کی دیکھ بھال کرتا ہے اور ان کو وقت پر ویکسین بھی لگائی جاتی ہے۔

شہری کسی بھی جگہ سے زخمی کتوں، بلیوں اور گدھوں کو ریسکیو کرنے کے لیے ہیلپ لائن پر کال کر کے اطلاع دے سکتے ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

گلوکار ٹوڈشیا کا کہنا ہے کہ ’یہ ایک ٹریپ نیوٹر ویکسی نیٹ ریلیز سینٹر ہے۔ جہاں ہم ان جانوروں کو گھر فراہم کر رہے ہیں اور ان کا خیال کر رہے ہیں۔‘

ٹوڈشیا کا ارادہ ہے کہ وہ اس سنٹر کو مزید بڑھایئں گے تا کہ اس میں مزید جانوروں کو ریسکیو کر کے رکھا جا سکے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’ہمیں اس سہولت کو استعمال کرتے ہوئے کمیونٹی میں آگاہی بڑھانے کی ضرورت ہے۔ جب ہم ان کو تعلیم دے دیں گے، جس کے لیے کافی وقت درکار ہے لیکن میں پر اعتماد ہوں۔‘

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی ملٹی میڈیا