امریکہ:خفیہ معلومات ’سینڈوچ میں چھپاکر دینے والا‘ نیوی انجینیئر گرفتار

امریکی بحریہ کے انجینیئر جوناتھن ٹوب پر الزام ہےکہ انہوں نےفوجی دستاویزات اوردیگرفائلوں سےبھرا پیکٹ ایک ایسے ملک کے خفیہ فوجی ادارے کوبھیجا، جس کےساتھ وہ تعلقات قائم کرنے کی کوشش کر رہے تھے، تاہم وہ پیکٹ اس ملک میں موجود ایف بی آئی ایجنٹ کے پاس پہنچ گیا۔

امریکی ریاست کنیکٹیکٹ کی کاؤنٹی گروٹن  میں  ورجینیا کلاس آبدوز یو ایس ایس انڈیانا (ایس ایس این 789)  کو دیکھا جاسکتا  ہے (فوٹو: امریکی بحریہ)

امریکی بحریہ کے ایک انجینیئر کو، جن پر الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے آبدوز سے متعلق ممنوعہ معلومات مونگ پھلی کے مکھن (پینٹ بٹر) سے بنے سینڈوچز میں چھپا کر دینے کی کوشش کی، گرفتار کر لیا گیا ہے۔

42  سالہ جوناتھن ٹوب کو ان کی اہلیہ ڈیانا ٹوب کے ہمراہ گرفتار کیا گیا ہے۔ یہ گرفتاری ان کی جانب سے فوجی راز کسی ایسے شخص کو فروخت کرنے کی مبینہ کوشش کے بعد عمل میں آئی جو ان کے خیال میں کوئی غیر ملکی ایجنٹ تھا۔

وفاقی پراسیکیوٹرز کا کہنا ہے کہ ٹوب کو ممنوعہ ڈیٹا کی منتقلی اور دوسرے جرائم کے شبے میں مغربی ورجینیا میں گرفتار کیا گیا۔ 45 سالہ ڈیانا ٹوب جو ریاست میری لینڈ میں ٹیچر ہیں، انہیں اپنے خاوند کی مدد کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

حکام نے کہا ہے کہ ٹوب نے فوجی دستاویزات اور دوسری فائلوں سے بھرا پیکٹ ایک ایسے ملک کے خفیہ فوجی ادارے کو بھیجا، جس کے ساتھ وہ تعلقات قائم کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ عدالتی دستاویزات میں ملک کا نام ظاہر نہیں کیا گیا، تاہم وہ پیکٹ اس ملک میں موجود ایف بی آئی کے ایجنٹ کے پاس پہنچ گیا۔ ایف بی آئی کے خفیہ طور پر کام کرنے والے ایجنٹ نے ٹوب کو فروری میں ای میلز بھیجنی شروع کر دیں اور کئی ماہ بعد ان پر الزام لگایا گیا کہ انہوں نے تحقیقات کرنے والوں کو وہ دستاویزات فراہم کیں، جن میں ورجینیا کلاس کی آبدوزوں کے بارے میں خفیہ معلومات موجود تھیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

فوجداری شکایت کے مطابق جون میں ایف بی آئی کے ایجنٹوں نے کہا تھا کہ جب ٹوب نے مغربی ورجینیا میں پینٹ بٹر سینڈوچ میں چھپائے اور پلاسٹک میں لپیٹے گئے میموری کارڈ کو طے شدہ مقام پر چھوڑا تو ایف بی آئی کے ایجنٹ دیکھ رہے تھے۔ دوسری مرتبہ میموری کارڈ چھوڑنے کے لیے ملزم نے اسے چھپانے کی خاطر زخموں پر لگانے والی چھوٹی پٹی استعمال کی۔

پراسیکیوٹرز نے کہا ہے کہ دونوں مرتبہ کارڈ چھوڑنے کے عمل کے دوران ڈیانا ٹوب نے اس بات پر نظر رکھنے میں مدد کی آیا کوئی جوڑے کا پیچھا تو نہیں کر رہا۔ عدالتی دستاویزات میں بتایا گیا ہےکہ 28 اگست تک ایف بی آئی نے ٹوب کو مونیرو کرپٹوکرنسی کی شکل میں ایک لاکھ ڈالر (73000 ہزار پاؤنڈ) ادا کیے۔ دستاویزات میں مزید بتایا گیا ہے کہ اگلے دن ٹوب نے اس شخص کو، جنہیں وہ غیر ملکی ایجنٹ سمجھ رہے تھے، ای میل کر کے ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

پراسیکیوٹرز کے مطابق ٹوب نے اپنی ای میل میں لکھا: ’ایک دن جب محفوظ ہوگا، شاید دو دوستوں کو کسی کیفے میں ایک دوسرے کے ساتھ ملاقات کرنے، مل کر شراب پینے اور اپنے مشترکہ کارناموں کی کہانیاں شیئر کرنے کا موقع ملے گا۔ اپنے وطن کی خدمت کے لیے میں آپ کی بہادری اور میری مدد کے عزم کو ہمیشہ یاد رکھوں گا۔‘

اس جوڑے کو منگل (12 اکتوبر) کو مغربی ورجینیا کے شہر مارٹنزبرگ کی وفاقی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی امریکہ