ٹیک جائنٹ اپیل نے اپنا نیا میک بک پرو لیپ ٹاپ متعارف کروا دیا ہے جو مکمل طور پر ری ڈیزائن کیا گیا ہے۔
نیا لیپ ٹاپ 14 اور 16 انچ کی سکرین کے ساتھ ہے اور اس میں ایم ون پرو اور میکس چِپس لگی ہوئی ہیں۔ اپیل کے مطابق یہ کسی بھی لیپ ٹاپ میں لگنے والی سب سے طاقت ور چِپس ہیں۔
کمپنی کے بقول نئی چِپ سے 16 انچ والا کمپیوٹر اب 2019 کے آخر میں متعارف ہونے والے کمپیوٹر سے بھی کئی گنا تیز چلے گا۔
ایپل کا کہنا ہے کہ اس کی مہنگی اور طاقت ور ایم ون میکس چِپ والا میک بک پرو پرانی انٹیل چِپ والی مشین سے پانچ گنا زیادہ تیزی سے کئی کام سرانجام دے سکتا ہے۔
ایم ون چِپ پہلے ہی اپنی تیزی اور کارکردگی پر تعریف سمیٹ چکی ہے اور اس کا نیا ورژن اور بھی تیز ہے۔ ایم ون پرو کا پروسیسر عام ایم ون کے مقابلے میں 70 فیصد زیادہ تیر ہے اور ایم ون میکس کے گرافکس پراسیسینگ یونٹ اس سے پرانے یونٹ سے چار گنا تیز ہے۔
ایپل نے کہا کہ اس نئے کمپیوٹر میں کی سپیڈ دنیا میں بہترین ہے۔ اور اس کی سکرین، آڈیو سسٹم، اور دیگر فیچر بھی کسی بھی نوٹ بک میں سب سے بہترین ہیں۔
کچھ طرح سے نیا میک بک پرو پرانے فیچر بھی واپس لایا ہے۔ اس میں ٹچ بار نہیں ہے جس سے کی بورڈ کے اوپری حصے میں ڈسپلے تھا، اور اس میں میگ سیف چارجر کو دوبارہ متعارف کرایا گیا ہے جو کمپیوٹر کو اجازت دیتا ہے کہ چارجر سے دور لے جائے جانے پر اسے نکال سکے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
اس سے پہلے قیاس آرائیاں ہو رہی تھیں کہ اپیل اپنے نئے کمپیوٹر میں یہ فیچر شامل کرے گا۔
نئے کمپیوٹر پر صارفین نے خوشی کا اظہار کیا ہے جن کا کہنا تھا کہ ٹچ بار کو شامل کرنے اور میگ سیف اور ایچ ڈی ایم آئی جسے پورٹس ہٹاننے سے کمپیوٹر اچھا نہیں رہا تھا۔
تاہم نے میک بک میں نئے فیچر اور بہتری بھی ہے۔ اس کے چپٹے ڈیزان نے کمپیوٹر کے سائز کو بڑھا دیا ہے۔ یہ اب پہلے سے زیادہ چپٹا اور چکور ہے، جیسے آئی پیڈ اور آئی فون ہیں۔
کمپیوٹر کا ڈسپلے بھی کافی بدل گیا ہے۔ اس کی سکرین میں نئے آئی پیڈ پرو کی طرح کی ایل ای ڈی ٹیکنالوجی ہے اور آخر کار اس میں ایپل کی ’پرو موشن‘ یعنی جلدی ری فریش ہونے والی سکرین ہے، جو ڈسپلے کے کونوں تک جاتی ہے اور اوپر کیمرے کے لیے چھوٹی سے جگہ ہے۔
ایپل کا کہنا ہے کہ کیمرہ بھی بہتر کر دیا گیا ہے۔ اس کی ریزولوشن بڑھا کر 1080 پی کر دی گئی ہے اور اس میں بہتری لائی گئی ہے جس کی بدولت یہ اندھیرے میں دو گنا بہتر کام کرتا ہے۔
لیپ ٹاپ میں دونوں مائیکس اور سپیکرز میں آواز کو بھی بہتر کیا گیا ہے۔ ایپل کا کہنا ہے کہ آواز اب پہلے ورژن سے زیادہ اونچی اور گہری ہوگئی ہے۔
کمپنی کے مطابق یہ کمپیوٹر پہلے والوں سے زیادہ بہتر کارکردگی دکھاتے ہیں۔ بڑے والے ورژن میں بیٹری 21 گھنٹوں تک چل سکتی ہے، جو اس سے لیے جانے والے کام پر منحصر ہے۔ اپیل کا کہنا ہے کہ یہ کسی بھی میک بک میں سب سے زیادہ بیٹری کے استعمال کا وقت ہے۔
کمپنی نے کہا کہ اس نے مشاہدہ کیا ہے دوسرے برانڈ کی نوٹ بکس میں انہیں چارجنگ سے اتار کر بیٹری پر چلانے سے ان کی کارکردگی میں کمی آتی ہے۔ اس کا دعویٰ ہے کہ اس کا کمپیوٹر اتنی ہی سپیڈ رکھتا ہے چاہے وہ چارج پر ہو یا نہیں۔
14 انچ کا میک بک پرو 1999 ڈالر کا ہے اور 16 انچ کا کمپیوٹر 2499 سے شروع ہوتا ہے۔ یہ اگلے ہفتے سے خریدے جا سکیں گے اور سلور اور سلیٹی رنگ میں دستیاب ہوں گے۔
تمام نئے کمپیوٹر میں ایم ون پرو اور ایم ون میکس چِپس نصب ہوں گی، جس کا اعلان اپیل نے ایک لائیو سٹریم میں کیا۔
اس سے پہلے ایپل کے کمپیوٹرز کا انٹیل کی چِپس پر انحصار تھا۔
میک بک پرو کے نئے ورژن کو کمپنی نے میوزک پروڈکشن اور فلم ایڈیٹنگ کے تناظر میں دکھایا۔
اس ایونٹ میں اپیل نے اپنے نئے ایئر پوڈز تھری اور سستی میوزک سبسکرپشن بھی متعارف کروائی۔
© The Independent