حکومت کنٹینر لگا کر معاہدے کی خلاف ورزی کر رہی ہے: ٹی ایل پی

کالعدم تحریک لبیک پاکستان کا الزام ہے کہ حکومت کے ساتھ معاہدے کے مطابق اس نے مرید کے میں جی ٹی روڈ کھول دی ہے لیکن حکومت نے کنٹینرز لگا کر معاہدے کی خلاف ورزی کی۔

20 اکتوبر، 2021 کو لاہور میں ٹی ایل پی کے ہمدرد دھرنا دیے بیٹھے ہیں(اے ایف پی)

پنجاب کے سب سے بڑے شہر لاہور سے اسلام آباد تک مارچ کرنے والی کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) نے الزام عائد کیا ہے کہ حکومت حالیہ بات چیت کے دوران طے پانے والے معاہدے پر عمل درآمد نہیں کر رہی۔

ٹی ایل پی کا مارچ لاہور سے نکلنے کے بعد مرید کے میں رکا ہوا ہے اور پارٹی قائدین کا الزام ہے کہ انہوں نے جی ٹی روڈ کھول دی ہے لیکن حکومت نے کنٹینرز لگا کر معاہدے کی خلاف ورزی کی۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے ہفتے کو ٹی ایل پی قیادت سے بات چیت کے بعد اتوار کو ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا تھا کہ بات چیت کامیاب رہی۔

انہوں نے اپنی ٹویٹ میں اعلان کیا تھا کہ حکومت نے ٹی ایل پی کے 350 کارکن رہا کر دیے ہیں اور اب وہ پارٹی کی جانب سے جی ٹی روڈ کھولنے کا عہد پورا ہونے کے منتظر ہیں۔

تاہم ٹی ایل پی کی مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے جی ٹی روڈ دونوں اطراف سے ٹریفک کے لیے بحال کر دیا ہے اور لانگ مارچ کے شرکا سڑک کے کنارے کھڑے ہو کر اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں گے۔

ان کا دعویٰ ہے کہ حکومت نے اچانک جی ٹی روڑ کے دونوں اطراف کنٹینرز لگا کر دوبارہ جی ٹی روڑ بلاک کر دی جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ حکومت معاہدے پر عمل نہ کرنے کی نیت رکھتی ہے۔

انہوں نے ایک بیان میں مزید کہا کہ مطالبات کی منظوری تک ٹی ایل پی کے کارکن واپس نہیں جائیں گے۔ ’اگر مذاکرات میں پیش رفت نہ ہوئی تو لانگ مارچ اسلام آباد کی طرف سفر کرے گا۔‘

واضع رہے کہ ٹی ایل پی کا مارچ جمعے کو لاہور سے روانہ ہوا تھا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

پولیس اور رینجرز نے مارچ کو روکنے کی کوشش کی تھی جس دوران جھڑپوں میں دو پولیس اہلکار اور ٹی ایل پی کے مطابق اس کے سات کارکن ہلاک ہوئے تھے۔

مارچ لاہور میں رکاوٹیں عبور کرتا ہوا ہفتے کی شام مرید کے پہنچا تھا اور اس وقت سے وہیں موجود ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ معاہدے پر عمل درآمد منگل یا بدھ تک ہوجائے گا اور مارچ کو پر امن طور پر واپس بھیج دیا جائے گا۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان