بھارت کی دوسری فتح: ’اب پورا انڈیا افغانستان کے پیچھے کھڑا ہے‘

روہت شرما اور کے ایل راہل نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 70 رنز بنائے (اے ایف پی)

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت نے اپنی دوسری فتح انتہائی جارحانہ کرکٹ کھیلتے ہوئے حاصل کر لی ہے۔

بھارت کو سکاٹ لینڈ کے خلاف میچ میں نہ صرف جیتنا تھا بلکہ بھاری مارجن سے کامیابی حاصل کرنا تھی تاکہ وہ سیمی فائنل تک پہنچنے کے لیے اپنا نیٹ رن ریٹ بہتر کر سکے۔

اور ہوا بھی ایسا ہی۔

دبئی میں کھیلے گئے اس میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور سکاٹ لینڈ کی ٹیم کو 83 رنز تک ہی محدود رکھنے میں کامیاب رہا۔

بھارت کی جانب سے اس میچ میں رویندرا جدیجا نے عمدہ بولنگ کی اور صرف 15 رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

انہیں اس کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

سکاٹ لینڈ کے 83 رنز کے جواب میں بھارت نے اپنی اننگز کا آغاز کیا تو اسے دو ہدف حاصل کرنے تھے۔ ایک تو میچ جیتنا تھا اور دوسرا یہ ہدف 7.1 یا اس سے کم اوورز میں حاصل کرنا تھا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

بھارت کی جانب سے روہت شرما اور کے ایل راہل کریز پر آئے اور چھا گئے۔ دونوں بلے بازوں کی جارحانہ بلے بازی کی بدولت بھارت نے ہدف 6.3 اوورز میں ہی حاصل کر لیا۔

اتنی تیزی سے ہدف حاصل کرنے میں کے ایل راہل نے بھی اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے 18 گیندوں پر اپنی نصف سنچری سکور کی جو ٹی 20 میچوں میں بھارت کی جانب سے دوسری تیز ترین نصف سنچری ہے۔

جس کے بعد بھارت پوائنٹس ٹیبل پر نہ صرف تیسرے نمبر پر آ گیا ہے بلکہ اس کا رن ریٹ نیوزی لینڈ اور افغانستان کے ساتھ ساتھ پاکستان سے بھی بہتر ہو گیا ہے۔

اب بھارت صرف اسی صورت سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر سکتا ہے اگر افغانستان اپنے آخری میچ میں نیوزی لینڈ کو شکست دے دے اور بھارت آخری میچ میں نمیبیا کو ہرا دے۔

سکاٹ لینڈ اور بھارت کا میچ سوشل میڈیا پر بھی ٹاپ ٹرینڈ بنا رہا اور شائقین کرکٹ بھی اس حوالے سے اعداد و شمار شیئر کرتے رہے۔

اسی طرح عمران تھیم نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا: ’بس اب نیوزی لینڈ اگلا میچ ہار جائے۔‘

میچ کے بعد پوائنٹس ٹیبل کو دیکھتے ہوئے وی جے شری رام نامی ٹوئٹر صارف نے ٹویٹ کی: ’اب پورا بھارت افغانستان کے پیچھے کھڑا ہے۔‘

ایک اور صارف نے لکھا: ’یہ تو صرف پاورپلے میچ تھا۔‘

اس موقع پر ایک پاکستان فین نے بھارت کی پاکستان کے خلاف 10 وکٹوں سے شکست کی طرف اشارہ کرتے ہوئے لکھا: ’10 وکٹوں سے میچ جتنا ہر کسی کے لیے چائے کی پیالی نہیں۔‘

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ