پاکستانی ڈراما سیریل پری زاد سوشل میڈیا کی منگل کو نشر ہونے والی قسط کو 24 گھنٹوں کے دوران یوٹیوب پر 60 لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں اور پری زاد کا ہیش ٹیگ ٹرینڈ بھی کر رہا ہے۔
ہم ٹی وی کے ڈرامے پری زاد کی تازہ قسط میں دکھایا گیا ہے کہ پری زاد کے جیل سے رہا ہو جانے اور اپنے سابق مالک بہروز کریم کا جانشین بن جانے کے بعد اس سے سارے شہر کے امرا ملاقات کرنا چاہتے ہیں اور اس سلسلے میں پری زاد جس نے اب اپنا نام ’پی زیڈ میر‘ رکھ لیا ہے کے اعزاز میں ایک پر تکلف دعوت کا اہتمام کیا جاتا ہے جس میں شہر بھر کے امرا شریک ہوتے ہیں۔
This Masterpeice Has stOlen My HeaRt What An EpisOde#Parizad U Nailed it❤ pic.twitter.com/Pp2odEuLly
— SalMan RaZa (@SalManRaza749) November 17, 2021
اسی دعوت میں پری زاد کی ملاقات چند خواتین سے ہوتی ہے جو اس کی غربت کے دور باوجود اس کے قریب ہونے کے پری زاد سے غربت کی وجہ دور ہو جاتی ہیں۔
سوشل میڈیا پر پری زاد کی اپنی بہن کے ساتھ ملاقات کا کلپ سب سے زیادہ شیئر کیا جا رہا ہے جس میں اس کی بہن اس کی دولت اور شان و شوکت کے بارے میں دریافت کیے بغیر اسے گلے لگا لیتی ہے۔
Stop crying it's just a Drama scene.
— Me Na (@Astrid_2707) November 17, 2021
The Scene:#parizad pic.twitter.com/pDbxdFaUjm
اس سین کے بارے میں سب سے زیادہ کمنٹس کیے جا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ پری زاد کے بھائیوں اور دیگر قریبی رشتہ داروں کے کلپس شیئر کیے جا رہے ہیں جو غربت کے دور میں اس سے جان چھڑانا چاہتے تھے اور امیر ہونے کے بعد بچھے چلے جا رہے ہیں۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
اس قسط کے نشر ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ تاثر اس بات کا لیا گیا ہے کہ اگر پری زاد امیر ہوگیا ہے تو اسے اب گورا بھی ہو جانا چاہیے یا پھر اگر کوئی امیر ہے تو ضرور وہ گورا بھی ہوگا۔
اس کے علاوہ زیادہ تر سوشل میڈیا صارف اس پر بات کر ہے ہیں کہ اگر کوئی امیر ہو گیا ہے تو اسے اپنی ظاہری شکل و صورت کو بہتر بنانا چاہیے اور اس کی شخصیت کی خرابیاں بھی اس کی امارت کے پیچھے چھپ جائیں گی۔
البتہ چند سوشل میڈیا صارفین نے ڈرامے کے ڈائیلاگ بھی شیئر کیے ہیں جن انسان کی عزت نفس کی بات کی گئی ہے۔
#parizad pic.twitter.com/5eGqA3ZKG6
— Leena hayat (@Hayakha19313352) November 17, 2021
ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ میں تو جا رہا ہوں کراچی بہروز گروپ آف انڈسٹریز میں کام کرنے۔
Bas Bhai m bhi Karachi ja rha Hun behrouz grp of Industries m. #parizad
— Jawad Shakir Leghari (@Baloch1012314) November 17, 2021
ایک صارف نے پری زاد کے نام بدلنے پر لکھا ہے کہ حالات کے ساتھ نام بدلنا پڑتا ہے۔
حالات کے ساتھ ساتھ نام بدلنا پڑتا ھے
— Hammad Nasir (@hamadnasir0) November 16, 2021
Outstanding acting #parizad pic.twitter.com/beJX8QrPUP
اس کے علاوہ ڈرامے کے دوران پیش کی گئی نظمیں بھی شیئر کی جا رہی ہیں اور بہت سے صارفین نے ٹچڈ مائے ہارٹ لکھا ہے۔