ابوظہبی کے ولی عہد اور مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زاید آج ترکی پہنچ گئے ہیں۔ شیخ محمد بن زید کو ترک صدر رجب طیب اردگان نے انقرہ کے سرکاری دورے کی دعوت دی تھی۔
ترک صدارتی محل میں صدر اردوغان نے شیخ محمد بن زید کا استقبال کیا۔ شیخ محمد کے قافلے کی آمد پر ان کے اعزاز میں سرکاری استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
ایک گھڑسوار دستے نے دونوں ممالک کے جھنڈے اٹھائے اور دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے۔ گارڈ آف آنرپیش کیا گیا اور21 توپوں کی سلامی بھی دی گئی۔
دی نیشنل یو اے ای کے مطابق توقع ہے کہ دونوں رہنما اپنی ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات اور اقوام کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
وہ مختلف شعبوں میں ملکوں کے درمیان شراکت داری کے ساتھ ساتھ مشترکہ دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور کا بھی جائزہ لیں گے۔
قبل ازیں دونوں رہنماؤں نے اگست میں ایک فون کال پر مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا تھا۔ انہوں نے اس کال کے دوران ممالک کے درمیان تعلقات استوار کرنے کے امکانات کا جائزہ لیا۔
مذکورہ ٹیلیفون کال سے کچھ دن قبل یو اے ای کے ایک وفد نے انقرہ میں ترک صدر اردگان سے ملاقات کی تھی۔ اماراتی وفد کی قیادت ملک کے قومی سلامتی کے مشیر شیخ طحنون بن زاید کر رہے تھے۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر بات چیت کی گئی، خاص طور پر تجارت، ٹرانسپورٹ، صحت اور توانائی کے شعبوں میں۔