ایک سال کے لیے دنیا کے بہترین فٹ بالر کا فیصلہ ہو گیا ہے اور ارجنٹائن کے فارورڈ لیونل میسی نے پیر کو ریکارڈ ساتویں بار مردوں کا ’بالن ڈور‘ ایوارڈ جیت کر یہ اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔
سالوں سے بارسیلونا سے منسلک میسی نے یہ ایوارڈ اس سال فرانسیسی فٹ بال کلب پیرس سینٹ جرمین میں شمولیت کے بعد جیتا۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق لیونیل میسی ارجنٹائن کے ساتھ اپنی پہلی بڑی انٹرنیشنل ٹرافی جیت کر سال کا اختتام اچھے انداز میں کیا۔
دوسری جانب الیکسیا پوٹیاس بارسلونا اور سپین کے ساتھ شاندار سیزن کے لیے خواتین کا بالن ڈور ایوارڈ جیتے والی تیسری کھلاڑی بن گئی ہیں۔
34 سالہ میسی نے چار بڑے انٹرنیشنل فائنلز میں شکست کے بعد اس سال جولائی میں ارجنٹائن کے لیے کوپا امریکہ کا کپ حاصل کیا۔
مترجم کے ذریعے بات کرتے ہوئے میسی نے تقریب میں کہا: ’میں یہاں بہت خوش ہوں۔ نئی ٹرافیوں کے لیے جدوجہد جاری رکھ کر خوش ہوں۔ میں نہیں جانتا کہ میرے کتنے سال باقی ہیں لیکن بہت سے سالوں کی امید ہے۔ میں بارسلونا اور ارجنٹاین میں اپنی ٹیم کے سابق ساتھی کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا۔‘
میسی نے 613 پوائنٹس کے ساتھ بائرن میونخ اور پولینڈ کے سٹرائیکر رابرٹ لیوینڈوسکی کو 580 پوائنٹس کے ساتھ پیچھے چھوڑا۔
میسی کے مطابق: ’میں رابرٹ سے کہنا چاہوں گا کہ آپ کا حریف ہونا اعزاز کی بات ہے اور ہر کوئی کہے گا کہ گذشتہ سال یہ اعزازجیتنا آپ کا حق بنتا تھا۔‘
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
فرانسیسی فٹ بال میگزین کی طرف سے دیا جانے والا بالن ڈور ایوارڈ 1956 سے فٹ بال کے مرد کھلاڑیوں کو دیا جا رہا ہے۔
خواتین کی طرف سے پوٹیاس نے جیتنے میں بارسلونا کی مدد کی اور مجموعی طور پر 42 گیمز میں 26 گول سکور کیے۔
مڈفیلڈر نے چیمپیئنز لیگ کے فائنل میں چیلسی کے خلاف کامیابی حاصل کی اور اگست میں انہیں یوئیفا کی خواتین کی سال کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
پیرس میں ایک تقریب میں انہوں نے مترجم کے ذریعے کہا: ’میں بہت جذباتی ہو رہی ہوں۔ یہ بہت ہی خاص لمحہ ہے۔ میں اپنے تمام ساتھیوں کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گی۔ خاص طور پر میرے موجودہ (بارسلونا) کے ساتھیوں کا۔ میرے لیے یہ ایک اجتماعی کامیابی ہے۔‘
اس سے پہلے یہ بالن ڈور ایوارڈ صرف ناروے اور امریکہ کی خواتین فٹ بولرز نے جیتا۔