بھارت کے مغربی شہر ممبئی کی ایک ویڈیو جو کل پوسٹ ہوئی، آج انٹرنیٹ پر کافی وائرل ہو چکی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مارکی کو آگ لگی ہوئی ہے لیکن دو افراد پھر بھی کھانا کھانے میں مصروف ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے دو افراد کے عقب میں مارکی سے شعلے بلند ہو رہے ہیں لیکن وہ کھانے میں مگن ہیں۔
سفید شرٹ میں ملبوس ایک شخص مخمصے کا شکار لگ رہا کہ کھانے پر توجہ دی جائے یا مارکی کو لگی آگ پر؟ اور پھر وہ کھانے سے لطف اندوز ہونا جاری رکھتا ہے اور کبھی کبھار اپنا سر موڑ کر اندازہ لگاتا ہے کہ آگ کتنی دور ہے۔
Wedding pandal catches fire. The guest is torn between checking it out and gobbling the delicious meal.#bhiwandi
— Musab Qazi (@musab1) November 29, 2021
pic.twitter.com/X2w28yKbRi
ویڈیو29 نومبر کو پوسٹ کی گئی تھی اور اسے22 ہزار سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔ کچھ لوگ ویڈیو دیکھ کر خوش ہوئے اور کچھ حیران۔
ایک ٹوئٹر صارف ہریش نے لکھا کہ:’یقیناَ بہت ہی مزیدار ہوگا۔‘
سحرش دمانی نامی صارف نے لکھا کہ: ’انہیں اپنی ترجیحات کا علم ہے۔‘
اس ویڈیو کا موازنہ اُس مشہور میم سے بھی کیا جا رہا ہے، جس میں ایک بچے کو جھولا جھولتے ہوئے دکھایا گیا اور اس کے عقب میں گھر جل رہا ہے۔
آگ بھیونڈی کے ایک شادی ہال میں اتوار کی شام کو لگی تھی۔ اگرچہ فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے تاہم حکام کو شبہ ہے کہ پٹاخوں کی وجہ سے آگ لگی۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
چھ پہیوں والی دو گاڑیاں اور ایک سٹور روم جل کر بالکل خاکستر ہوگئے ہیں، تاہم کسی کو کوئی زخم نہیں آیا ہے۔
ایک اور ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی، جس میں دلہا اور دلہن کو کرین سے گرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
جوڑے کو کرین کے اگلے حصے میں بیٹھ کر مہمانوں کو خوش آمدید کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے اور اچانک اگلا حصہ جھک گیا اور دلہا دلہن گر گئے۔
دونوں اٹھ کر کھڑے ہوگئے، لیکن مہمان پریشان دکھائی دے رہے ہیں۔
ٹوئٹر پر کچھ صارفین نے شادی منیجمنٹ والوں کو ایسے خطرناک سٹنٹ پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
© The Independent