شاہین آفریدی ٹاپ 5 ٹیسٹ بالرز میں شامل، بابر اعظم کی تنزلی

بنگلہ دیش کے خلاف حالیہ ٹیسٹ میچ میں شاہین آفریدی نے سات کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا، جو ان کی رینکنگ میں بہتری کا سبب بنا۔

پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی (درمیان) 28 نومبر 2021 کو چٹاگانگ کے ظہور احمد چوہدری سٹیڈیم میں بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان پہلے ٹیسٹ کرکٹ میچ کے تیسرے دن بنگلہ دیش کے نجم الحسین شانتو کو آؤٹ کرنے کے بعد ساتھیوں کے ساتھ جشن منا رہے ہیں (فائل فوٹو: اے ایف پی)

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے آج نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کی ہے، جس کے مطابق شاہین آفریدی کا فاسٹ بولرز میں پانچواں نمبر ہے۔

بنگلہ دیش کے خلاف حالیہ ٹیسٹ میچ میں شاہین آفریدی نے سات کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا، جو ان کی رینکنگ میں بہتری کا سبب بنا۔ ان کی رینکنگ میں تین درجے بہتری آئی ہے۔

پاکستان کے ایک اور بالر حسن علی بھی بہتر کارگردگی سے تین درجے ترقی کر کے ٹیسٹ رینکنگ میں 11ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔

آئی سی سی کی جاری کردہ بالرز کی حالیہ ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق آسٹریلیا کے پیٹ کمنز پہلے نمبر پر ہیں۔ بھارت کے رویچندرن اشون دوسرے، نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤتھی تیسرے اور آسٹریلیا کے فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ چوتھے نمبر ہیں۔

نیوزی لینڈ کے نیل ویگنر چھٹے، ساؤتھ افریقہ کے کاگیسو ربادا ساتویں، انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن آٹھویں، نیوزی لینڈ کے کائل جیمیسن نویں اوربھاتی تیز گیند باز جسپریت بمرا 10ویں نمبر پر ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

آئی سی سی نے ٹیسٹ کرکٹ میں 10 بہترین بلے بازوں کی فہرست بھی جاری کی ہے اور پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اس فہرست میں ایک درجے تنزلی کے ساتھ آٹھویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔

بہترین ٹیسٹ بلے بازوں کی فہرست میں انگلینڈ کے جو روٹ پہلے نمبر پر ہیں۔

آسٹریلیا کے سٹیو سمتھ دوسرے، نیوزی لینڈ کے کین ولیم سن تیسرے، آسٹریلیا کے مارنس لیبوشگن چوتھے، بھارت کے روہت شرما اور وراٹ کوہلی بالترتیب پانچویں اور چھٹے نمبر پر ہیں۔

ساتواں نمبر سری لنکا کے دیموتھ کرونارتنے، آٹھواں پاکستانی کپتان بابراعظم، نواں نیوزی لینڈ کے ٹام لیتھم اور 10واں نمبر آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر کا ہے۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ