لیفٹ ہوں یا رائٹ، سب سے بات کرنے کو تیار ہیں: عمران خان

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ان کی حکومت سب سے بات کرنے کو تیار ہے چاہے وہ لوگ بلوچستان، وزیرستان سے ہوں یا پرانے قبائلی علاقوں کے ہوں۔

عمران خان میانوالی میں نمل یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے (عمران خان/ فیس بک)

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ان کی حکومت سب سے بات کرنے کو تیار ہے چاہے وہ لوگ بلوچستان، وزیرستان سے ہوں یا پرانے قبائلی علاقوں کے ہوں۔

میانوالی میں سنیچر کو نمل یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا  کہنا تھا کہ ’ہم سب سے بات کرنے کو تیار ہیں، جن کا نظریے مختلف ہیں ان سے بھی اور لیفٹ، رائٹ سب سے بات کرنے کو تیار ہیں۔‘

عمران خان نے کہا کہ ’صرف ان لوگوں سے مفاہمت نہیں کریں گے جو پاکستان کے عوام کا پیسہ چوری کر کے ملک سے باہر لے گئے۔‘

’جب تک ان لوگوں کو سزا نہیں ملے گی، میری حکومت ان کو نہ این آر او دے گی نہ مفاہمت کرے گی۔‘

جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان نے ملک کے پسماندہ علاقوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کے دورے حکومت میں سب سے زیادہ ترقی پسماندہ علاقوں میں ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ ’قبائلی علاقے اور بلوچستان سب پیچھے رہ گئے، کیونکہ یہاں ترقی ایسے نہیں ہوئی کہ کمزور طبقے کو ساتھ لے کر چلیں۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

’پاکستان میں جو علاقے پیچھے رہ گئے ہیں ان کے لیے کام کریں گے، یہاں کبھی ترقی نہیں کی گئی میری پوری کوشش ہے جو علاقے پیچھے رہ گئے ہیں، وہ ترقی کریں۔‘

انہوں نے اس حوالے سے مزید کہا کہ ’ہمارے پانچ سال پورے ہونے کے بعد سب سے زیادہ ترقی پسماندہ علاقوں میں ہو گی۔‘

میانوالی جلسہ سے خطان میں انہوں نے مہنگائی پر بات کرتے ہوئے ایک مرتبہ پھر کہا کہ ’پاکستان میں مہنگائی اب بھی کم ہے لیکن بدقسمتی سے برآمد شدہ چیزوں کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی میں اضافہ ہوا۔‘

وزیراعظم نے دوران خطاب کہا کہ ’اس وقت ہمیں ایک مشکل وقت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے لیکن تین سے چار ماہ میں دنیا میں تیل اور گیس کی قیمتیں کم ہو جائیں گی تو پاکستان میں بھی قیمتیں کم ہو جائیں گی۔‘

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان