عمران خان نے بین الاقوامی سپورٹس شخصیت کا ایوارڈ جیت لیا

عمران خان کو یہ ایوارڈ پاکستان کو کرکٹ کھیلنے والے بڑے ممالک میں شامل کروانے کی کوششوں کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔

پاکستان نے ایک روزہ میچوں کا واحد ورلڈ کپ 1992 میں عمران خان کی قیادت میں جیتا تھا  (روئٹرز/ فائل فوٹو)

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے باوقار محمد بن راشد ال مکتوم تخلیقی سپورٹس ایوارڈ جیت لیا۔

عمران خان کو یہ ایوارڈ پاکستان کو کرکٹ کھیلنے والے بڑے ممالک میں شامل کروانے کی کوششوں کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے ون ڈے کرکٹ کا واحد ورلڈ کپ 1992 میں عمران خان کی قیادت میں ہی جیتا تھا۔

اخبار گلف نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کو ایوارڈ وصول کرنے کے لیے نو جنوری کو دبئی میں ایکسپو 2020 کی ایک تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

یہ بین الاقوامی ایوارڈ  دبئی میں  ہر سال دنیا کی ممتاز ترین شخصیات کو دیا جاتا ہے۔

یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ عمران حان آئی سی سی کی ٹیسٹ بولرز کی رینکنگ میں گذشتہ سو سالوں کے بہترین بولر ہیں جبکہ مجموعی طور پر ان کا نمبر تیسرا ہے۔

اگر ان کے کرکٹ کریئر پر نظر ڈالی جائے تو انہوں نے 88 ٹیسٹ میچوں میں 3807 رنز سکور کیے ہیں جبکہ 362 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ایک روزہ میچوں کا ریکارڈ دیکھیں تو انہوں نے کل 175 میچ کھیلے جن میں انہوں نے 182 وکٹیں اور 3709 رنز بنا رکھے ہیں۔

اس کے علاوہ جب وہ پاکستان کے وزیراعظم منتخب ہوئے تو ان کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان میں ڈومیسٹک کرکٹ کو آسٹریلین طرز پر بنانا چاہتے ہیں جبکہ وہ ڈپارٹمنٹل کرکٹ ختم کر چکے ہیں۔

عمران خان کو ملنے والے ایوارڈز کی سرکاری ویب سائٹس کے مطابق عمران خان نے نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے لیے 2019 میں 63 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا اولین منصوبہ شروع کیا جس کے تحت نوجوان مردوں اور خواتین کو کھیل کے میدان میں سکالرشپ سمیت سکالر شپش اور مہارت حاصل کرنے کے مواقعے فراہم کیے جائیں گے۔

ویب سائٹ کے مطابق عمران خان نے رواں سال جون میں پاکستان کی چار ہزار سے زیادہ یونین اور ویلیج کونسلز میں کرکٹ کے میدان بنانے کا بھی اعلان کیا تھا۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ