ٹیسٹ کرکٹ میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کے مابین ایشز دنیا کی سب سے بڑی سیریز سمجھی جاتی ہے۔
روایتی طور پر پانچ میچوں پر مشتمل اس سیریز کی ہر گیند پر نہ صرف شائقین بلکہ دنیائے کرکٹ کے بڑے بڑے کھلاڑیوں کی نظریں جمی ہوتی ہیں۔
ایشز میں دونوں ٹیموں کا بہت کچھ داؤ پر لگا ہوتا ہے اور ایسے میں کھلاڑی اپنی بہترین پرفارمنس دینے کی کوشش کرتے ہیں۔
تاہم کچھ کھلاڑی شاندار کارکردگی دکھانے کے باوجود بھی قونی ٹیم کا مستقل حصہ نہیں بن پاتے اور انہیں صرف اسی صورت موقع ملتا ہے جب کوئی دوسرا کھلاڑی دستیاب نہیں ہوتا۔
ایسا ہی ہوا آسٹریلیا کے لیے کھیلنے والے بلے باز عثمان خواجہ کے ساتھ۔ 35 سالہ عثمان خواجہ، جو 18 دسمبر 1986 کو پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں پیدا ہوئے، گذشتہ 10 سال سے وقفے وقفے سے آسٹریلوی ٹیم کا حصہ رہے ہیں۔
2011 میں ایشز کے دوران آسٹریلیا کی نمائندگی کرنے کے بعد وہ آسٹریلیا سے کھیلنے والے پہلے مسلمان کرکٹر بن گئے۔
کرکٹ ویب سائٹ ای ایس پی این کرک انفو کے مطابق 2021-2022 کے لیے آسٹریلوی ٹیم میں واپسی سے قبل عثمان خواجہ نے آسٹریلیا کے لیے آخری ٹیسٹ میچ اگست 2019 میں کھیلا تھا، جس کے بعد وہ منتخب نہیں ہو سکے تھے۔
اپنے 45 ٹیسٹ میچ میں نویں سنچری بنانے والے عثمان خواجہ کی بدولت ایشز سیزیز کے چوتھے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے مستحکم پوزیشن حاصل کر لی ہے۔
عثمان خواجہ نے اپنی اننگز میں 260 گیندوں پر 137 رنز بنائے، جن میں 13 چوکے شامل تھے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
عثمان خواجہ کی اس کارکردگی پر پاکستانی اور آسٹریلوی کرکٹ شائقین دونوں ہی خوشی سے پھولے نہیں سما رہے ہیں اور کئی شائقین نے ان کو گذشتہ ڈھائی سال کے دوران آسٹریلوی ٹیم کا حصہ نہ بنانے کے فیصلے پر بھی سوال اٹھائے ہیں۔
عثمان خواجہ کی اس کارکردگی پر پاکستانی کھلاڑی بھی انہیں مبارک باد دیتے نظر آرہے ہیں جن میں قومی ٹیم کے سابق اوپنر کامران اکمل بھی شامل ہیں۔
What a great Comeback and superb century by @Uz_Khawaja
— Kamran Akmal (@KamiAkmal23) January 6, 2022
پاکستانی ٹوئٹر صارف فیداتو نے لکھا کہ ’عثمان خواجہ کی ٹیسٹ کرکٹ میں تین سال بعد واپسی یادگار رہی۔ یہ جسٹن لینگر کو ایک زبردست جواب ہے جنہوں نے بغیر کسی وجہ کے انہیں ٹیم سے باہر رکھا۔‘
A hundred for Usman Khawaja at the SCG. That's some return to test cricket after three years. A befitting response to Langer who kept him out of the side for no reason!#Ashes
— Fidato (@tequieremos) January 6, 2022
پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائٹڈ میں عثمان خواجہ کے ساتھ کھیلنے والے سابق قومی سپنر سعید اجمل بھی عثمان خواجہ کو سنچری اور تین ہزار ٹیسٹ رنز بنانے پر مبارک باد دیتے نظر آئے۔
What a Great today! @Uz_Khawaja fantastic Performance And congratulations on completing 3000 runs in tests brother#UsmanKhawaja #AUSvsENG #saeedajmal pic.twitter.com/BRocqUvUAR
— Saeed Ajmal (@REALsaeedajmal) January 6, 2022
جبکہ آسٹریلیا کے لیے پاکستانی سفیر زاہد حفیظ چوہدری نے بھی اپنی ٹویٹ میں آسٹریلیا اور پاکستان دونوں کو مبارک باد دیتے ہوئے عثمان خواجہ کی سنچری پر ان کی کارکردگی کو سراہا۔
Congratulations Usman Khawaja @Uz_Khawaja on a brilliant 100 in 4th test of the #Ashes. A remarkable comeback! @FMPublicDiploPK @PakinAustralia @AusHCPak https://t.co/lwZq0fjaXt
— Zahid Hafeez Chaudhri (@Zhchaudhri) January 6, 2022
اسی حوالے سے سپورٹس جرنلسٹ نک ساویج کا کہنا ہے کہ ’عثمان خواجہ نے رواں ایشز سیریز میں انگلینڈ کے بلے بازوں بین سٹوکس، جوز بٹلر، حسیب حمید، روری برنز، جونی بیرسٹو اور اولی پوپ سے زیادہ رنز بنا لیے ہیں۔‘
Usman Khawaja has scored more runs in this Ashes series than Ben Stokes, Jos Buttler, Haseeb Hameed, Rory Burns, Jonny Bairstow and Ollie Pope.#ashes
— Nic Savage (@nic_savage1) January 6, 2022
یاد رہے یہ تمام کھلاڑی انگلینڈ کی جانب سے رواں ایشز کے چار چار میچ کھیل چکے ہیں جبکہ عثمان خواجہ نے اس ایشز میں ابھی تک صرف ایک اننگ کھیلی ہے۔
عثمان خواجہ کی سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں بنائی جانے والی اس سنچری پر آئی سی سی ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ٹویٹ کی گئی کہ ’عثمان خواجہ کو سڈنی میں بیٹنگ کرنا بہت پسند ہے۔‘
January 6th, 2018 v England: 171 runs
— ICC (@ICC) January 6, 2022
January 6th, 2022 v England: 137 runs
Usman Khawaja loves batting at the SCG #Ashes | #AUSvENG | #WTC23 pic.twitter.com/yHJ1U7stNA
یاد رہے عثمان خواجہ اس سے قبل چھ جنوری، 2018 کو بھی انگلینڈ کے خلاف اسی گراؤنڈ میں 171 رنز کی اننگز کھیل چکے ہیں۔
کرکٹ آسٹریلیا کے اکاؤنٹ سے ٹویٹ کی گئی کہ ’عثمان خواجہ ٹیسٹ کرکٹ کے میدان میں سنچری کے ساتھ واپس آچکے ہیں۔‘
Usman Khawaja returns to the Test arena with a century!#Ashes pic.twitter.com/xGrIhCEheI
— cricket.com.au (@cricketcomau) January 6, 2022
صحافی کلوئے اماندا بیلے نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’شاباس اوسے (عثمان خواجہ کا نک نیم)۔ آسٹریلوی ٹیسٹ ٹیم میں واپسی پر خوش آمدید، ہم کب سے اس کا انتظار کر رہے تھے۔‘
Get in Ussy!! Usman Khawaja brings up his century. Looking comfortable. Welcome back to the Australian Test team! Been waiting for this. Love the celebration!#Ashes pic.twitter.com/2I4Ek2UlIj
— Chloe-Amanda Bailey (@ChloeAmandaB) January 6, 2022
سپورٹس جرنلسٹ نینا سٹیونز نے کرکٹ آسٹریلیا کی پرانی ٹویٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ یاد رکھیں کہ عثمان خواجہ جو نو ٹیسٹ سنچریاں بنا چکے ہیں ایک کوائی فائیڈ پائلٹ بھی ہیں۔‘
Gentle reminder that Usman Khawaja, he of 9 Test centuries, is also a QUALIFIED PILOT. #Ashes @CricketAus @cricketcomau https://t.co/B11OxmxhMT
— Nina Stevens (@NinaBStevens) January 6, 2022
کرکٹ ویب سائٹ وزڈن کرکٹ کے مطابق عثمان خواجہ کو اس میچ کے لیے آسٹریلوی ٹیم کا حصہ بلے باز ٹریوس ہیڈ کا کرونا ٹیسٹ پازیٹو آنے کے بعد بنایا گیا تھا۔
پی ایس ایل میں کمنٹری کرنے والی کرکٹ تجزیہ کار ایرین ہالینڈ نے بھی عثمان خواجہ کی تعریف کی ہے۔
Letting his bat do the talking. Beyond proud of you @Uz_Khawaja#ashes @7Cricket
— Erin Holland (@erinvholland) January 6, 2022
جبکہ انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان بھی عثمان خواجہ کی کارکردگی کو سراہ رہے ہیں۔
An outstanding Test ton @Uz_Khawaja !! On a pitch that’s done plenty .. #Ashes
— Michael Vaughan (@MichaelVaughan) January 6, 2022
عثمان خواجہ اپنی اس اننگ میں 137 رنز بنا کر انگلینڈ کے بولر سٹورٹ براڈ کی گیند پر آوٹ ہونے کے بعد پویلین واپس لوٹ چکے ہیں۔