قطر ایئرویز کا ایئربس سے تقریباً 62 کروڑ ڈالر زرتلافی کا مطالبہ

ایئربس کے A350 طیاروں کی چھت گلنے کے حوالے سے اختلاف کے سلسلے میں قطر ایئروزے نے کمپنی پر برطانوی عدالت میں کیس کیا ہے جبکہ ایئر بس کا کہنا ہے کہ کمپنی بھرپور طریقے سے اپنے موقف کا دفاع کرے گی۔

قطر ایئرویز نے گذشتہ ماہ بتایا تھا کہ اس نے طیارے بنانے والی یورپی کمپنی ایئربس کے خلاف برطانیہ کی ایک عدالت میں  قانونی کارروائی  شروع کر دی  ہے(اے ایف پی فائل)

قطر کی فضائی کمپنی قطر ایئرویز نے طیارہ ساز کمپنی ’ایئربس‘ سے 61.8 کروڑ ڈالر زر تلافی کا مطالبہ کیا ہے۔

العریبیہ اردو ڈاٹ نیٹ کے مطابق یہ معاوضہ A350 طیاروں کی چھت گلنے کے حوالے سے اختلاف کے سلسلے میں طلب کیا گیا ہے۔

اس بات کا انکشاف جمعرات کو ایک عدالتی دستاویز میں ہوا۔

اسی طرح قطر ایئرویز نے اس ماڈل کے 21 طیاروں کے آپریشنز رک جانے پر یومیہ 40 لاکھ ڈالر اضافی زر تلافی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

مذکورہ طیاروں میں سامنے آنے والے نقائص میں چھت کا گلنا اور اس میں سوراخ ہو جانا شامل ہیں۔

قطر ایئرویز نے گذشتہ ماہ بتایا تھا کہ اس نے طیارے بنانے والی یورپی کمپنی ایئربس کے خلاف برطانیہ کی ایک عدالت میں قانونی کارروائی شروع کی ہے۔

اس کا مقصد A350 طیاروں کی چھت میں خامیوں کے حوالے سے تنازع حل کرنے کی کوشش کرنا ہے۔

کمپنی نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا تھا کہ اس معاملے میں ایئربس کمپنی کے ساتھ حل تک پہنچنے کی تمام کوششیں ناکام ہو گئیں۔ لہذا اس بنا پر قطر ایئرویز کے سامنے عدلیہ کے ذریعے جلد حل تک پہنچنے کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں تھا۔

دوسری جانب 20 دسمبر 2021 کو ایئربس نے ایک بیان میں کہا کہ کمپنی کو قطر ایئرویز کی جانب سے برطانوی عدالت میں دائر ایک قانونی شکایت موصول ہوئی ہے جو کہ اس کے جہازوں کے ماڈل کی باہری سطح کی خرابی اور پینٹ سے متعلق ہے۔

کمپنی نے کہا کہ وہ بھرپور طریقے سے اپنے موقف کا دفاع کرے گی اور اس دوران شکایت کا بغور جائزہ لیا جا رہا ہے۔

 

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی ٹیکنالوجی