عبدالرزاق کا کرکٹ گراؤنڈ کے بعد سنوکر ٹیبل پر جادو

پاکستان کے مایاناز آل راؤنڈر عبدالرزاق کرکٹ کے میدانوں پر اپنا لوہا منوانے کے بعد اب سنوکر کی ٹیبل پر بھی چھا گئے ہیں۔

پاکستان کے مایاناز آل راؤنڈر عبدالرزاق کرکٹ کے میدانوں پر اپنا لوہا منوانے کے بعد اب سنوکر کی ٹیبل پر بھی چھا گئے ہیں۔

اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اسلام آباد میں پیر کو ہونے والے ایک دوستانہ میچ میں عبد الرزاق نے سنوکر کے مایہ ناز کھلاڑی محمد آصف کو شکست دے دی۔

عبد الرزاق اور محمد آصف کے درمیان میچ اسلام آباد میں نئے سنوکر کلب کے افتتاح کے موقع پر کھیلا گیا تھا۔

اس موقع پر سٹار آل راونڈر عبد الرزاق نے انڈپینڈنٹ اردو سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ سنوکر شروع سے کھیلتے آئے ہیں۔

عبد الرزاق کا سنوکر کے فروغ سے متعلق کہنا تھا کہ اگر سپانسر شپ ہو اور کھلاڑیوں کو اچھا معاوضہ دیا جائے تو اس کھیل کو فروغ مل سکتا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انڈپینڈنٹ اردو سے بات کرتے ہوئے سنوکر کھلاڑی محمد آصف کا کہنا تھا کہ ’عبد الرزاق بھائی کافی دیر سے ہماری گیم کو سپورٹ کر رہے ہیں اور ان سے اچھی دوستی ہے۔‘

عبد الرزاق پاکستان کے لیے 46 ٹیسٹ، 265 ون ڈے اور 32 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں کل سات ہزار 419 رنز اور 399 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں اور ساتھ ہی 2009 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کا حصہ بھی تھے۔

محمد رضوان کے ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دا ایئر کا اعزاز حاصل کرنے پر عبد الرزاق کا کہنا تھا کہ محمد رضوان بہت محنتی ہیں اور انہوں نے جتنی محنت کی ہے انہیں اس کا سلہ ملا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’امید ہے محمد رضوان پاکستان ٹیم کے لیے لمبا کھیلیں گے اور پاکستان ٹیم کو نمبر ون بنوائیں گے۔‘

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کھیل