پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے 21ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے آج کراچی کنگز کو شکست دے دی۔
سوموار کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو ایک سکور سے ہرا دیا۔
کراچی کنگز کے اوپنر اور کپتان بابر اعظم 13 رنز بنا کر ذیشان امیر کی گیند پر اعظم خان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔
کراچی کنگز کے شرجیل خان 44، جو کلارک صفر جب کہ محمد نبی تین رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے آصف علی نے دو اور ذیشان امیر، لیم ڈاؤسن نے ایک ایک وکٹ لی۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے ایلیکس ہیلز 25 جبکہ محمد اخلاق دو رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے پہلے کھلاڑی گربازاللہ عماد وسیم کی گیند پر بابر اعظم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے اعظم خان 22 اور آصف علی 28 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ فہیم اشرف 29 اور حسن علی 12 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
کراچی کنگز کے عماد وسیم نے دو اور میر حمزہ، کرس جارڈن عمید آصف اور جارڈن تھامپسن نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
لاہور قذافی سٹیڈیم میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کے درمیان ہونے والے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن میں اب تک کراچی کنگز کافی مشکلات کا شکار ہے۔ کراچی کنگز نے پی ایس ایل میں اب تک چھ میچز کھیلے اور کسی میں کامیاب نہ ہو سکی اور پوانٹس ٹیبل پر چھٹے نمبر پر ہے۔
کراچی کنگز کے مقابلے میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے بھی اب تک چھ میچز کھیلے مگر تین میچ جیتنے کے بعد پوانٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر ہے۔