پاکستان میں منگل کی شب فنانس ڈویژن کی جانب سے جاری کیے جانے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا ہے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 12 روپے 3 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد 159 روپے 86 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
جبکہ ڈیزل کی قیمت 9 روپے 53 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد نئی قیمت 154 روپے 15 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 10 روپے آٹھ پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے اور اب نئی قیمت 126 روپے 56 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
لائٹ ڈیزل 9 روپے 43 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا۔ لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 123 روپے 97 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
نئی قیمتوں کا اطلاق منگل اور بدھ کی درمیانی شب 12 بجے سے ملک بھر میں ہو چکا ہے۔
خیال رہے اس سے قبل مقامی میڈیا میں ایسی خبریں بھی دیکھنے میں آئی تھیں جن کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی سمری کو مسترد کر دیا تھا تاہم نوٹیفکیشن میں پیٹرولیم مصنوعات میں واضح اضافہ کر دیا گیا ہے۔
گذشتہ روز وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر کیے جانے والے سوال پر کہنا تھا کہ’اس وقت جو حالات ہیں ان میں ظاہر ہے اس کے علاوہ اور کیا چارہ ہو گا کہ آپ پیٹرول کی قیمت بڑھائیں گے۔‘
ادھر خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق عالمی مارکیٹ میں برینٹ کروڈ کی قیمت 93 اعشاریہ 28 ڈالر ہو چکی ہے۔
سوشل میڈیا پر طنز و غصے کا رجحان
رات گئے حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تو اپنا ردعمل دینے کے لیے عوام نے سوشل میڈیا کا رخ کر لیا۔ اپنے تبصروں اور پوسٹس میں عوام نے طنز کم اور غصہ زیادہ ظاہر کیا۔ یہی وجہ ہے کہ ہم بہت ساری پوسٹس اور ٹوئٹس بوجوہ شامل نہیں کر پا رہے ہیں لیکن چند حاضر ہیں۔
عدیل آصف نامی ٹوئٹر صارف نے تحریر کیا: ’پیٹرول کی قیمت 159 پہ ناٹ آؤٹ۔‘
#petrolprice 159 Not Out. pic.twitter.com/ZsjMZTHogs
— Adeel Asif (@AdeelAsifPk) February 15, 2022
ٹوئٹر صارف احمد نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’پیٹرول کی قیمت دیکھ کر گاڑیاں بھی بے ہوش ہونے لگ گئی ہیں۔‘
Even cars started faints after seeing #petrolPrice pic.twitter.com/uSeQ1jzdQ1
— (@_ahmmmeddd) February 16, 2022
انٹرنیٹ صارف راشد الطاف نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے تحریر کیا کہ ’پیٹرول کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے، ایک مرتبہ پھر تمام اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہو جائے گا۔ نیا پاکستان عوام کے لیے وبال جان بن گیا ہے۔‘
#petrolprice reached its peak, once again prices of all commodities will rise. Naya Pakistan has become a nuisance to live in for the common man.#PetrolDieselPrice pic.twitter.com/HkM9U2CxYF
— Rashid Altaf (@RashidA10106939) February 16, 2022
اُسید اکبر نامی ٹوئٹر صارف نے حکومت کے حق میں آواز اٹھاتے ہوئے لکھا: ’دنیا بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں کے بارے میں اپنے حقائق درست کر لیں، ہر چیز میں بغیر سوچے حکومت کو مورد الزام ٹھہرانا ضروری نہیں ہوتا۔‘
Have your facts right, about worldwide price hike.
Hr cheez mein bgair sooche govt. ko blame krna zarori nhi hota.#petrolprice pic.twitter.com/H8E0FsJV23
— Usaid Akbar (@UsaidAkbar4) February 15, 2022
ٹوئٹر صارف فیضان نے تحریر کیا کہ ’پیٹرول کی قیمت میں اضافے سے آلودگی میں کمی آئے گی۔ عمران خان ماہر ماحولیات ہیں اور ہمیشہ آگے کا سوچتے ہیں۔‘
Hike in price of petrol will help reduce the pollution. PM Imran Khan is an environmentalist and always looks at the bigger picture.#petrolprice pic.twitter.com/AXFdRIs5wx
— F A i Z A N (@faixi_here) February 15, 2022