22 فروری کو ہسپتال کے کمرہ نمبر دو میں پیدا ہونے والی بچی

نئی نئی ماں بننے والی ایبرلی سپیئر نامی خاتون نے 22 فروری 2022 کو ٹھیک دو بج کر 22 منٹ پر بیٹی کو جنم دیا جس کا نام جودا گریس رکھا گیا ہے۔

بچی کی پیدائش بھی ہسپتال کے ڈلیوری روم نمبر دو میں ہوئی (تصویر: پکسابے)

امریکی ریاست شمالی کیرولینا کا ایک خاندان اپنے ہاں 22 فروری 2022 کو جنم لینے والی بیٹی کی پیدائش پر بہت خوش ہے۔

نئی نئی ماں بننے والی ایبرلی سپیئر نامی خاتون نے 22 فروری 2022 کو ٹھیک دو بج کر 22 منٹ پر بیٹی کو جنم دیا، جس کا نام جودا گریس رکھا گیا ہے۔ نہ صرف ان کی تاریخ پیدائش عدد دو سے بھری ہوئی ہے بلکہ پیدائش بھی ہسپتال کے ڈلیوری روم نمبر دو میں ہوئی۔

شمالی کیرولینا میں کون ہیلتھ المنس ریجنل میڈیکل سینٹر نے اپنے فیس بک پیج پر پوسٹ کیا: ’آج اس نوزائیدہ بچی اور اس کے خاندان کے لیے ایک اضافی خصوصی ’دو والا دن‘ ہے۔‘

ہسپتال نے بتایا کہ ’جودا کی والدہ ہڈکن لیمفوما نامی بیماری سے صحت یاب ہوئی ہیں، جو جسم کے مدافعتی نظام کو نشانہ بناتی ہے۔‘ ہسپتال نے فیس بک پوسٹ میں وضاحت کی کہ ایبرلی سپیئر کینسر کا جو علاج کروا رہی تھیں، اس سے حمل کا امکان بہت کم ہو گیا تھا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ہڈکن لیمفوما کے علاج میں کیموتھراپی، تابکاری یا خاص حالات میں سٹیم سیل ٹرانسپلانٹ شامل ہیں۔

ہسپتال کی جانب سے کہا گیا: ’لیکن اہل خانہ بچے کے لیے دعا کرتے رہے اور آج ان کی دعا قبول ہوگئی۔ جودا گریس کا نام ان کی کہانی پر بالکل فٹ بیٹھتا ہے۔ جودا کا مطلب تعریف ہے اور وہ اپنے خاندان کے لیے ایک نعمت ہے۔‘

میگزین ’پیپل‘ کے مطابق ایبرلی سپیئر چھ سال سے 2020 تک کینسر کا مقابلہ کر رہی تھیں اور اب ماں اور بچی دونوں کی صحت اچھی ہے۔

کئی ہفتوں سے سوشل میڈیا صارفین 22 فروری کی خصوصی تاریخ کے بارے میں جوش و خروش سے بات کر رہے تھے۔ یہ تاریخ  نہ صرف سال 2022 کے دوسرے مہینے کا 22 واں دن ہے بلکہ یہ منگل کے دن آئی، جو ہفتے کا دوسرا دن ہے۔ پلوٹو کی واپسی ہو یا مینی فیسٹنگ یہ تاریخ اہمیت کی حامل ہے۔

© The Independent

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی صحت