ایک بھارتی نیوز چینل نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی پچھلے جنم میں مشہور مسلمان رہنما سر سید احمد خان تھے۔ بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ بھی کہا گیا کہ مودی در اصل ’دو قومی نظریے‘ کے بانی سر سید احمد خان کا ہی اگلا جنم ہیں۔
بھارتی میڈیا کی جانب سے کیے جانے والے اس دعوے کا سوشل میڈیا پر خوب چرچا ہے اور مختلف صارفین کی جانب سے طنز و مزاح پر مبنی تبصرے کیے جارہے ہیں۔
اپنی مسلم مخالف سوچ کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بننے والے مودی بھاری ریاست گجرات سے تعلق رکھتے ہیں۔ وہ کم عمری میں ہی انتہا پسند ہندو تنظیموں سے جڑ گئے تھے۔
دوسری جانب سر سید احمد خان 1857 کی جنگ آزادی کے بعد مسلمانوں کے اہم رہنما کے طور پر ابھر کر سامنے آئے تھے۔ ان کی جانب سے مسلمانوں کے لیے تعلیم حاصل کرنے پر زور دیا گیا اور اسی سلسلے میں انہوں نے مختلف تعلیمی اداروں کی بنیاد بھی رکھی تھی، جن میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی بھی شامل ہے۔
بھارتی نیوز چینل کا یہ دعویٰ امریکی شہر سان فرانسسکو میں موجود آئی آئی ایس آئی ایس نامی ایک تحقیقاتی ادرے کی رپورٹ پر مبنی ہے۔ یہ ادارہ از سر نو جنم لینے کے تصور پر تحقیق کر رہا ہے۔ لیکن ٹوئٹر صارفین کی جانب سے اس دعوے کو لے کر خوب مذاق اڑایا جا رہا ہے۔
فصیح الدین نامی ایک ٹوئٹر صارف نے اپنی ٹویٹ میں لکھا: ’پچھلے جنم میں مودی سر سید تھے۔ تحریک انصاف کی جانب سے ٹنڈولکر کو عمران خان سے ملانے کے بعد بھارتی میڈیا کی جانب سے مودی کو سر سید سے ملانا ایک سخت مقابلہ ہے۔ اس سے پہلے کہ میچ شروع ہو جائے اور ہم پریشان ہوں بھارتی میڈیا کی اس حرکت پر تھوڑا ہنس لیتے ہیں۔‘
Modi was Sir Syed Ahmed Khan in his previous life. Competition is tough between PTI & Indian media as Imran Khan was Sachin in 1969
Before the match start & we get into stress, let's have a laugh on the stupidity of Indian media. #PAKvSA#HappyBirthdayHamzaAliAbbasi #INDvsAFG pic.twitter.com/u8mJcznjse
— Fasih Uddin (@Fasih_Uddin) June 23, 2019
گاڈ فادر نامی صارف نے طنزیہ انداز میں لکھا: ’مودی اپنے ماضی میں سر سید تھے۔ یہ سب سے بہترین چیز ہے جو آپ آج دیکھیں گے۔ بھارتی میڈیا برائے مہربانی کبھی تبدیل مت ہونا۔‘
#Modi was Sir Syed Ahmed Khan in his past life. This is the best thing you will see today. Indian media please NEVER change. Via @TamedCynic pic.twitter.com/LdogHPeydk
— Godfather IV (@godfatheriv) June 22, 2019
سعادت علی ضیا نامی صارف نے طنز کرتے ہوئے کہا: ’مودی پچھلے جنم میں بیف کھانے والے ایک مسلمان تھے اور وہ اپنے مستقبل سے واقف تھے۔‘
Plot twist: Modi was a beef eating Muslim in his past life. Who saw that coming!
— Saadat Ali Zia (@my55cents) June 22, 2019
الائچی اِن پیزا نامی اکاؤنٹ نے اس ٹویٹ کا جواب مودی کی تصویر کے ساتھ ہی دیا جس میں وہ پراتھنا کے لیے ہاتھ جوڑے کھڑے ہیں لیکن تصویر پر درج کیپشن میں کہا گیا ہے: ’یار تم معاف کر دو۔‘
— •Elaichi in Pizza• (@girllitasf) June 23, 2019
جہانزیب مغل کہتے ہیں: ’بھارتی میڈیا پتہ نہیں کون سا نشہ کرتا ہے۔ یہ دیکھ کر تو میری آنکھوں میں آنسو ہی آ گئے۔‘