پاکستانی گلوکارہ عروج آفتاب نے اپنے گانے ’محبت‘ کے لیے اتوار کو گریمی ایوارڈ جیت لیا۔ وہ یہ ایوارڈ حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی فنکارہ ہیں۔
37 سالہ عروج تقریباً 15 سال سے امریکی شہر نیویارک میں مقیم ہیں اور صوفی موسیقی کو لوک اور جیز میوزک کے امتزاج سے پیش کرکے موسیقی کی دنیا میں مسلسل کامیابیاں سمیٹ رہی ہیں۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق عروج کو بہترین نئے آرٹسٹ کے ایوارڈ کے لیے بھی نامزد کیا گیا ہے۔
گریمی یا گراموفون ایوارڈ کا شمار امریکہ کے چار بڑے میوزک ایوارڈز میں ہوتا ہے، جن کا آغاز چار مئی 1959 کو ہوا تھا۔
64ویں گریمی ایوارڈز کی تقریب میں ایوارڈ وصول کرتے وقت عروج آفتاب نے سٹیج پر کہا: ’مجھے لگ رہا ہے میں بے ہوش جاؤں گی۔‘
انہوں نے اپنے ساتھیوں اور مداحوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔
گریمی ایوارڈ جیتنے کے بعد عروج نے ایک انٹرویو میں اپنے تاثرات بتاتے ہوئے کہا کہ ’میں خود کو نروس محسوس کر رہی تھی اور مجھے نہیں پتہ کہ میں نے سٹیج پر کیا کہا۔‘
ساتھ ہی عروج نے اس ایوارڈ کو اپنے لیے ’زندگی تبدیل کرنے والا لمحہ ‘ قرار دیا۔
اس سے قبل ایوارڈز کی پری گالا تقریب میں صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا تھا: ’میں بہت پرجوش ہوں۔ مجھے بہت اچھا لگ رہا ہے۔‘
انہوں نے مزید کہا: ’میں سارا دن بہت نروس رہی ہوں اور ہم ایک اچھا آغاز کر رہے ہیں۔‘
.@Arooj_Aftab's "Mohabbat" wins Best Global Music Performance at the 2022 #GRAMMYs.
— Recording Academy / GRAMMYs (@RecordingAcad) April 3, 2022
Aftab is the first Pakistani woman to win a GRAMMY and is also nominated for Best New Artist. https://t.co/kpqljYmSdy
سعودی عرب میں ایک پاکستانی جوڑے کے ہاں پیدا ہونے والی عروج آفتاب نے اپنی نوعمری کے سال لاہور میں گزارے، جس کے بعد انہوں نے میوزیکل پروڈکشن اور انجینیئرنگ کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے بوسٹن کے مشہور برکلے سکول آف میوزک میں داخلہ لیا۔
گریمی ایوارڈ حاصل کرنے والا عروج آفتاب کا گانا ’محبت‘ ان کے تیسرے البم ’ولچر پرنس‘ کا حصہ ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس گانے کو سابق امریکی صدر براک اوباما نے اپنی 2021 کی پسندیدہ گانوں کی فہرست میں بھی شامل کیا تھا، جس کے بعد اس نے مزید توجہ حاصل کی۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
عروج آفتاب نے نیویارک کے کئی بڑے مقامات پر پرفارم کیا ہے، جن میں لنکن سینٹر اور میوزیم آف ماڈرن آرٹ بھی شامل ہے۔
گریمی ایوارڈ سے قبل اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے عروج آفتاب نے بہترین نئے فنکاروں کے لیے نامزد اپنے ساتھی فنکاروں کی تعریف کی تھی، جن میں اولیویا روڈریگو کے ساتھ ساتھ ریپر سویٹی اور دی کڈ لاروئی بھی شامل ہیں۔
انہوں نے کہا تھا: ’ہم سب بہت اچھے ہیں۔ یہ گروپ بذات خود ایک قسم کی جیت کی طرح ہے۔‘
عروج آفتاب کی اس جیت پر مداحوں سمیت پاکستانی فنکار، سیاست دان، کھلاڑی غرض ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے بے حد خوش ہیں اور انہیں سراہ رہے ہیں۔
پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے ٹوئٹر پر لکھا کہ انہیں عروج پر ’بہت زیادہ فخر‘ ہے۔
So so proud! Shine on you crazy star @arooj_aftab https://t.co/Dgn4rZ5RY6
— Mahira Khan (@TheMahiraKhan) April 3, 2022
گلوکار علی ظفر نے بھی عروج آفتاب کو سراہتے ہوئے لکھا: ’آپ کے (موسیقی کے) سفر کو دیکھنے اور اس میں ثابت قدمی سے ہمیں بہت خوشی اور فخر کا احساس ملتا ہے۔‘
Wow ! This is amazing. @arooj_aftab Having witnessed your journey since back in the day, your perseverance and pursuit for knowledge in your field gives us great joy and a sense of pride. May you keep shining. Bohat si duyaayein.
— Ali Zafar (@AliZafarsays) April 3, 2022
The news we should see all over national media. https://t.co/w5AlDKDmq8
گلوکارہ حدیقہ کیانی نے لکھا کہ ’صبح اٹھتے ہی مجھے اتنی اچھی خبر ملی۔‘ ساتھ ہی انہوں نے عروج آفتاب کو مخاطب کرکے کہا کہ ’ہمیں اسی طرح فخر کرنے کا موقع دیتی رہیں۔‘
In this chaotic world, I’m very happy to wake up to the most beautiful news, @arooj_aftab has won her first Grammy so proud of you. Keep making us proud you rock star!
— Hadiqa Kiani (@Hadiqa_Kiani) April 4, 2022
پاکستانی کھلاڑی نورینہ شمس نے عروج آفتاب کے ایوارڈ کو ’بہترین سرپرائز‘ قرار دیا۔
The best surprise of the day.
— Noorena Shams (@noorenashams) April 3, 2022
P.s it wasn’t surprising at all @arooj_aftab congratulations!!!! https://t.co/I93vE9hGBz
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری نے بھی عرج آفتاب کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ ’آپ نے پاکستان کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔‘
Congratulations @arooj_aftab !
— Sayed Z Bukhari (@sayedzbukhari) April 3, 2022
Amazing work and what an achievement.. you make Pakistan proud. #GRAMMYs https://t.co/JKv4HzaDqI
سماجی کارکن جبران ناصر نے بھی عروج آفتاب کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا: ’ہمارے فنکار بار بار اپنے یقین اور محنت کے ذریعے دنیا کے سامنے اپنی ذہانت کا ثبوت دیتے ہیں جب کہ ہماری رہاست اب بھی فنون لطیفہ میں سرمایہ کاری کرنے اور اس صنعت کو آزادی اور بنیادی ڈھانچہ فراہم کرنے میں ناکام ہے۔‘
Congratulations @arooj_aftab. Time and again our artists through their own conviction and hardwork prove their genius to the world while back home State still fails to invest in the arts & give this industry the freedom and infrastructure to explore its talent & improve its craft https://t.co/0bpRyDflaT
— M. Jibran Nasir (@MJibranNasir) April 3, 2022