لبنان کے نائب وزیر اعظم سعدی الشامی نے ایک ٹیلی ویژن انٹرویو میں ’ملک اور سرکاری بینک کو دیوالیہ‘ قرار دے دیا ہے۔
نیوز ویب سائٹ البوابہ کے مطابق لبنان کی معیشت بحران کا شکار ہے اور ملکی کرنسی کی قیمت میں کمی آئی ہے۔
جب کہ لاکھوں لبنانی شہری پائیدار ذریعہ آمدن سے محروم ہو چکے ہیں۔
بینک آف لبنان ملک کا مرکزی بینک ہے۔
ملک ایندھن کی تسلسل کے ساتھ درآمد کے قابل نہ ہونے کی وجہ سے پہلے سے ہی سنگین معاشی صورت حال کا شکار ہے۔
ملکی آبادی کا بڑا حصہ بجلی کی متواتر فراہمی سے محروم ہے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
لبنان کے دارالحکومت بیروت سمیت ملک بھر کے شہروں میں لوگ گھنٹوں اور بعض اوقات کئی روز تک پیٹرول پمپس پر قطاروں میں کھڑے رہنے پر مجبور ہوں گے۔
تاکہ انہیں پیٹرول حاصل کرنے کا موقع مل جائے جس کی انہیں سخت ضرورت ہے۔