رگبی کی گیند بیضوی شکل کی ہوتی ہے اور اس لیے بہت غیر متوقع انداز میں برتاؤ کرتی ہے۔
رگبی کی گیند جسم کے ساتھ لگا کر پکڑنے اور ٹیم میں ساتھی کو پھینکنے میں آسان ہوتی ہے اور کھیل میں کئی اہم لمحات میں ایک مخصوص راستہ اپناتی ہے۔
پاس کرتے وقت، ایک کھلاڑی گیند کو اس کے محور پر گھومنے پر مجبور کرتا ہے- اسے ’سپن پاس‘ کہا جاتا ہے اور گیند اس محور پر چلتی رہتی ہے۔ طبیعیات یا فزکس میں اسے اینگولر مومینٹم کے تحفظ کا قانون کہا جاتا ہے۔
جب گیند کو لات ماری جاتی ہے، جیسا کہ پینلٹی میں ہوتا ہے، تو راستہ متناسب نہیں ہوتا: یہ ریا ضی کے اصول پیرابولا کو بیان نہیں کرتا، بلکہ اسے ٹارٹاگلیا موومنٹ کے طور پر جانا جاتا ہے۔ اس کے دو مراحل ہیں۔
پہلے مرحلے میں گیند کو کک سے پیدا ہونے والی رفتار سے فائدہ ہوتا ہے۔ دوسرے میں گیند کی رفتار ڈرامائی طور پر کم ہو جاتی ہے اور یہ پتھر کی طرح گر جاتا ہے۔
اس مرحلے میں کھلاڑی ہوا کو مدنظر رکھتے ہیں، جو گیند کی سمت اور رفتار کو متاثر کرسکتی ہے۔
جس طرح یہ پاس ہونے کے انداز پر ہوتا ہے، گیند کو جب لات ماری جاتی ہے تو اسے گیروسکوپک افیکٹ سے فائدہ ہوتا ہے۔ یہ مزید 15 فیصد تک بہتر اڑتا ہے-
میگنس افیکٹ بھی موجود ہے، جب گیند اپنے محور پر گھومتی ہے، جس سے ارتعاش پیدا ہوتا ہے۔ گیند کو ہوا آگے دھکیلتی ہے، جبکہ پیچھے، ایک ہنگامہ خیز جگہ اسے سست کر دیتی ہے، لہذا کیلے کی شکل کا راستہ اسے پوسٹوں کے درمیان سے گزرنے میں مدد کرتا ہے۔