46 برس کی عمر میں کار حادثے میں گذشتہ ہفتے اچانک ہلاک ہونے والے آسٹریلوی کرکٹر اینڈریو سائمنڈز کی ہلاکت کا معمہ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حل طلب ہے۔
پولیس تاحال واقعات کے سرے جوڑنے کی کوشش کر رہی ہے اور تسلیم کرتی ہے کہ بہت سے سوالات جواب طلب ہیں۔
اخبار ڈیلی میل کے مطابق ان میں سے بنیادی سوال یہ ہیں کہ سائمنڈز رات کے وقت دیہی سڑک پر کیوں سفر کر رہے تھے اور کیا وہ سیٹ بیلٹ بھی استعمال کر رہے تھے یا نہیں۔ ایک پیچیدگی یہ بھی ہے کہ پوسٹ مارٹم ابھی شروع ہونا باقی ہے۔
سابق آسٹریلوی آل راؤنڈر گذشتہ ہفتے کی رات ٹاؤنز ول کے باہر تقریباً 50 کلومیٹر کے فاصلے پر ہلاک ہوئے جب ان کی گاڑی کچے میں اتر کر پلٹ گئی تھی۔
فاکس کرکٹ نے کوئنز لینڈ پولیس کے حوالے سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ واقع رات 11 بجے کے قریب پیش آیا۔
جائے وقوع ٹاؤنس وِل کے قائم مقام چیف سپرنٹنڈنٹ کرس لاسن کے مطابق ’اس کا انحصار اس بات پر ہے کہ ڈاکٹر کتنی دیر میں جائے وقوع تک پہنچ سکتا ہے۔‘
طبی عملہ جائے وقوع پر پہنچا لیکن سابق آسٹریلوی کرکٹر کو زندہ نہ رکھ سکا، اینڈریو سائمنڈز کار میں موجود واحد شخص تھے۔
واقعے کے دو منٹ بعد ایک جوڑا جائے وقوع پہنچا اور ہنگامی نمبر 000 پر کال کی جہاں ہلاک ہونے والے کرکٹر سائمنڈز کے دو پالتو کتے بھی موجود تھے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
عینی شاہدین نے ایک اخبار کو بتایا کہ ’ان میں سے ایک بہت حساس تھا اور مالک کو چھوڑنا نہیں چاہتا تھا۔ جب بھی ہم اسے وہاں سے منتقل کرنے یا اس کے قریب جانے کی کوشش کرتے ہیں تو وہ بھونک بھونک کر ہمیں دور کر دیتا۔‘
حادثے کی وجہ کا ابھی تک تعین نہیں ہوسکا، لیکن مقامی انسپکٹر گیون اوٹس کے مطابق شراب نوشی ان کے ہلاک ہونے کی وجہ نہیں تھی۔
اسی دوران ایک خبر یہ بھی سامنے آئی ہے کہ اینڈریو سائمنڈز کی بیٹی رواں ہفتے پہلی بار والد کے بغیر اپنی سالگرہ منائیں گی۔ یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ اینڈریو نے حال ہی میں اپنی بیوی سے علیحدگی اختیار کی تھی۔
اینڈریو کے دوست جمی مہر نے منگل کے روز ڈیلی میل کو تصدیق کی کہ سائمنڈز کی بیٹی ’چلو‘ بدھ کو 10 سال کی ہو رہی ہیں۔
ڈیلی میل آسٹریلیا کے مطابق سائمنڈز اور ان کی اہلیہ لورا علیحدگی سے قبل بھی الگ الگ رہتے تھے۔ لورا اپنے بچوں، چلو اور بلی کے ساتھ سڈنی میں رہتی تھیں، جب کہ اینڈریو ٹاؤنس وِل میں رہائش پذیر تھے۔
لورا اس سانحے کی اطلاع ملنے کے بعد بچوں کے ساتھ واپس ٹاؤنس وِل پہنچ گئیں۔
مرحوم کا خاندان آخری رسومات کا اہتمام شروع کرنے سے پہلے پولیس کی حتمی رپورٹس کا انتظار کر رہا ہے۔