سعودی عرب کی ایک نئی اور سستی ایئرلائن فلائی اے ڈیل نے اندورن ملک پہلی ایسی پرواز چلانے کا اعلان کیا ہے جس کا پورا عملہ خواتین پر مشتمل تھا۔
یہ اعلان ایئر لائن کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ @flyadeal پر کیا گیا: ’سعودی ہوابازی کی تاریخ میں پہلی بار! فلائی اے ڈیل نے جدید ترین اے320 طیارے کے ذریعے پہلی پرواز چلائی جس کا پورا عملہ خواتین پر مشتمل تھا، جن میں سے اکثر سعودی ہیں۔ پرواز117 ریاض سے جدہ گئی۔‘
سعودی خواتین نے بہت سے ایسے کیریئرز میں خود کو منوایا ہے کہ جن میں پہلے طویل عرصے سے مردوں کا غلبہ تھا، ان میں ہوابازی سے متعلق ملازمتیں بھی شامل ہیں۔
For the first time in Saudi aviation history!
— طيران أديل (@flyadeal) May 20, 2022
#flyadeal operated the first flight with all-female crew, majority of which are Saudis by the newest A320 aircraft. Flight 117, flew from #Riyadh to #Jeddah pic.twitter.com/fWo08hYMd7
سات افراد پر مشتمل عملے والی پرواز 117 کی کو پائلٹ 23 سالہ یارا جان تھیں، جو سب سے کم عمر سعودی خاتون پائلٹ بھی ہیں۔
یارا جان نے عرب نیوز کو بتایا کہ انہیں سعودی خواتین کے لیے ہوا بازی کے ایسے تاریخی لمحے میں حصہ لینے پر بےحد فخر ہے۔
’ایک سعودی خاتون کی حیثیت سے میں ایک قابل فخر قدم کے ساتھ اپنے ملک کی قیادت کرنے کی کوشش کر رہی تھی، یہ فخر اور خوشی کا لمحہ تھا۔‘
یارا نے 2019 میں امریکی ریاست فلوریڈا میں فلائٹ سکول سے گریجویشن کی اور ایک سال قبل فلائی اے ڈیل میں ملازمت اختیار کی۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
انہوں نے کہا کہ کو پائلٹ ہونے کا مطلب نیوی گیشن اور بہت سی چیک لسٹ مکمل کرنے جیسے بہت سے اہم کاموں میں پائلٹ کی مدد کرنا ہے۔ وہ اس بات سے آگاہ ہیں کہ نوجوان سعودی خواتین کے لیے یہ کتنا اہم ہے۔
ان کا کہنا تھا: ’اگرچہ سعودی خاتون پائلٹ ہونا نئی بات ہے لیکن ہماری نسل کے لیے یہ ناممکن نہیں ہے، بالخصوص اس حمایت سے جو ہمیں اپنے پیارے ملک اور لیڈرز کی جانب سے مل رہی ہے، جنہوں نے سعودی ایئرلائن میں سب سے کم عمر خاتون پائلٹ بننے کے لیے میری بہت حمایت کی ہے۔ مجھے مثبت تبدیلی لانے کا یہ موقع ملنے کی ہمیشہ خوشی ہوگی۔‘
حال ہی میں سعودی خواتین پائلٹوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
ان میں تین نام نمایاں ہیں:سعودی کمرشل پائلٹ لائسنس کے ساتھ جہاز اڑانے والی پہلی خاتون پائلٹ حنادی زکریا الہندی، متحدہ عرب عمارات سے سول ہوائی جہاز کے طور پر بین الاقوامی سطح پر ایئربس اے320 اڑانے والی پہلی خاتون راویہ الریفی اور کو پائلٹ یاسمین المیمانی، جو مملکت سعودی عرب میں تجارتی طیارے کی پہلی کو پائلٹ تھیں۔