سعودی خواتین کیڈٹس کے دوسرے گروپ کی فوجی تربیت مکمل

بنیادی انفرادی کورس مکمل کرنے والی 228 خواتین فوجیوں کو ایک تقریب کے دوران اعزازات سے نوازا گیا۔

سعودی عرب کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹس نے اعلان کیا ہے کہ بدھ کو 200 سے زائد خواتین سعودی کیڈٹس نے گریجویشن مکمل کر لی۔

عرب نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق چوتھا بنیادی انفرادی کورس مکمل کرنے والی 228 خواتین فوجیوں کو وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود کی سرپرستی میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران اعزازات سے نوازا گیا۔

تقریب کی صدارت ڈائریکٹوریٹ کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل سلیمان بن عبدالعزیز الیحییٰ نے کی۔

لیفٹیننٹ جنرل سلیمان بن عبدالعزیز الیحییٰ نے اپنے خطاب کے دوران گریجویشن کرنے والی خواتین کو وزیر داخلہ کا مبارک باد کا پیغام دیا اور تربیت کے دوران ان کےعزم کے مظاہرے کی تعریف کی۔

انہوں نے ’ذمہ داری، سنجیدگی سے کام کرنے، پرجوش ٹیم  اور ملک کی خدمت کے لیے ہر ممکن کوشش‘ کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

سعودی عرب نے تمام شعبوں میں خواتین کو بااختیار بنانے اور صنفی مساوات کے متعلق وژن 2030 کے اہداف کے طور پر گذشتہ سال فروری میں خواتین کی فوج میں بھرتی شروع کی تھی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

سعودی خواتین اب رائل سعودی ایئر ڈیفنس، رائل سعودی نیوی، رائل سعودی سٹریٹجک میزائل فورس اور آرمڈ فورسز میڈیکل سروسز میں شمولیت اختیار کر سکتی ہیں۔

بھرتی ہونے والی خواتین کے پہلے گروپ نے گذشتہ سال ستمبر میں آرمڈ فورسز ویمن کیڈر ٹریننگ سینٹر سے گریجویشن کیا تھا۔

گریجویشن کے دوران انہوں نے30 مئی سے شروع ہونے والی 14 ہفتوں کی بنیادی تربیت مکمل کی۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا