مشرقی بھارت میں ہاتھی 70 سالہ خاتون کو ہلاک کرنے کے بعد آخری رسومات کی ادائیگی کے دوران ان کی لاش کو روندنے پہنچ گیا۔
پولیس نے ہفتے کو کہا ہے کہ افسوسناک واقعہ بھارتی ریاست اوڈیشا میں جمعرات کو پیش آیا۔ مایامُرمو نامی 70 سالہ خاتون ضلع میوربھنج کے گاؤں رائے پال میں ٹیوب ویل سے پانی بھر رہی تھیں کہ کہیں سے ہاتھی وہاں پہنچ گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ ہاتھی میوربھنج سے 200 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع دلما وائلڈ لائف پناہ گاہ سے فرار ہوا تھا۔
بھارت کے سرکاری خبر رساں ادارے پریس ٹرسٹ آف انڈیا ( پی ٹی آئی) نے مقامی پولیس افسر لوپامدرا کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ ہاتھی کے پیروں سے کچلے جانے کے بعد مرمو کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسیں۔
مقامی ذرائع ابلاغ کی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ جب خاندان کے لوگ خاتون کی آخری رسومات کے لیے جمع ہوئے اور مرنے والی خاتون کی رسومات ادا کر رہے تھے تو وہی ہاتھی دوبارہ نمودار ہو گیا۔
ہاتھی نے جلانے کے لیے اکٹھی کی گئی لکڑیوں کے ڈھیر سے خاتون کی لاش کو اٹھایا اور اسے دوبارہ روند ڈالا۔
مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس واقع نے آخری رسومات کے موقع پر موجود لوگوں کو ہلا کر رکھ دیا۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
مرمو کا خاندان اس وقت ان کی آخری رسومات ادا کرنے کے قابل ہوا جب چند گھنٹے بعد ہاتھی وہاں سے چلا گیا۔
یہ واضح نہیں ہو سکا کہ ہاتھی نے آخری رسومات میں موجود کسی اور شخص کو بھی نقصان پہنچایا یا نہیں۔
اوڈیشا میں انسانوں اور ہاتھی کے درمیان لڑائی عام بات ہے۔ معدنیات سے مالا مال ریاست میں وسیع پیمانے پر صنعتی سرگرمیوں کی وجہ سے انسانوں کی جانب سے تجاوزات کا سلسلہ جانوروں کے لیے مخصوص علاقوں تک پھیل چکا ہے جس کے نتیجے میں دیہاتیوں اور ہاتھیوں کی مڈبھیڑ کے امکانات میں اضافہ ہو گیا ہے۔
ریاست میں ہاتھیوں کی غیر قدرتی اموات میں اضافہ بھی تشویشناک رجحان ہے۔
ریاست کے چیف وائلڈ لائف وارڈن کے فراہم کردہ اعدادوشمار کے مطابق خبر رساں ادارے آئی اے این ایس نے رپورٹ کیا ہے کہ سن دو ہزار، دو ہزار ایک سے سے اب تک اوڈیشا میں کم از کم 13 سو 56 ہاتھی مر چکے ہیں۔
گذشتہ سال اپریل سے اکتوبر تک صرف سات ماہ کے عرصے میں کم از کم 42 ہاتھیوں کی موت ریکارڈ کی گئی۔
بھارت کے دوسرے حصوں سے بھی انسانوں اور ہاتھیوں کے درمیان لڑائی کے واقعات رپورٹ کیے گئے ہیں۔
اس سال مارچ میں وسطی ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع بلاسپور میں جنگلی ہاتھی نے جنگل میں خاتون پر حملہ کر کے انہیں ہلاک کر دیا تھا۔
خاتون کا آٹھ سالہ پوتا جائے وقوعہ سے بھاگتے ہوئے زخمی ہوا۔ یہ بات پولیس نے اس وقت بتائی تھی جب یہ واقعہ پیش آیا تھا۔
مئی میں جنوبی ریاست تمل ناڈو کے ضلع نیلاکیری میں کتلور کے قریب ہاتھی نے 40 سالہ خاتون کو ان کے گھر کے باہر روند کر مار ڈالا تھا۔
© The Independent