سعودی سکالر شپس: پاکستانی طلبہ درخواست کیسے دیں؟

ہائر ایجوکیشن کمیشن کے مطابق پاکستانی طلبہ 25 سعودی یونیورسٹیوں میں ڈپلومہ، بیچلرز، ماسٹرز اور پی ایچ ڈی پروگرامز کے لیے مکمل طور پر فنڈڈ سکالر شپس حاصل کرسکیں گے۔

سعودی طالبات 19 اپریل 2011 کو ریاض میں دوسری بین الاقوامی کانفرنس اور ہائر ایجوکیشن ایگزیبیشن کے دوران تصویر کھنچوانے کے لیے پوز دیتے ہوئے (فائل فوٹو: اے ایف پی فوٹو/فیض نورالدین)

سعودی عرب نے پاکستانی طلبہ کے لیے 25 جامعات میں مکمل طور پر فنڈڈ سکالرشپس کا اعلان کیا ہے۔

ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان (ایچ ای سی) کے مطابق طلبہ سعودی یونیورسٹیوں میں ڈپلومہ، بیچلرز، ماسٹرز اور پی ایچ ڈی پروگرامز کے لیے سکالر شپس حاصل کرسکیں گے۔

یہ سکالر شپس تقریباً تمام مضامین میں دی جا رہی ہیں، جن میں انجینیئرنگ، کمپیوٹر سائنس، سوشل سائنسز، میڈیا سائنس اور مینجمنٹ سائنس کے شعبوں سمیت دیگر مضامین بھی شامل ہیں۔

ایچ ای سی کے مطابق ہر سعودی یونیورسٹی مجموعی داخلوں میں سے پانچ فیصد غیر ملکی طلبہ کو سکالرشپ دے گی، تاہم جامعہ امیرہ نورہ بنت عبدالرحمٰن برائے خواتین مجموعی داخلوں کا آٹھ فیصد اور جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ 85 فیصد سکالر شپ دے گی۔

ہر یونیورسٹی ان درخواستوں کو سعودی وزارت تعلیم کو بھیجے گی، جو اہل طلبہ کی سکالرشپ کے حوالے سے فیصلہ کرے گی۔

سکالر شپ کے لیے کیا کرنا ہوگا؟

کسی بھی سعودی یونیورسٹی میں داخلے کے لیے پاکستانی طلبہ کو کرنا یہ ہے کہ انہیں اپنی مطلوبہ یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر جاکر اپلائی کرنا ہے اور پھر اس درخواست کو ڈاؤن لوڈ کرکے پاکستانی سفارت خانے کو اس ای میل ایڈریس [email protected] پر بھیجنا ہوگا، جس کے بعد سفارت خانہ ان درخواستوں کی منظوری کے لیے متعلقہ جامعات اور سعودی وزارت تعلیم سے رابطہ کرے گا۔

کون ان سکالر شپس کے لیے اپلائی کرسکتا ہے؟

۔ پاکستانی شہری یا پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے شہری۔

۔ پاکستان میں رہائش پذیر طلبہ کے لیے سکالر شپ کی شرح 75 فیصد جبکہ سعودی عرب میں رہنے والے پاکستانیوں کے لیے یہ شرح 25 فیصد ہوگی۔

۔ مرد اور خواتین دونوں سکالر شپس کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

۔ داخلوں کی آخری تاریخ کے وقت بیچلرز پروگرام کے لیے اپلائی کرنے والے درخواست گزار کی عمر 17 سے 25 سال، ماسٹرز کے لیے اپلائی کرنے والوں کی عمر 30 سال جبکہ پی ایچ ڈی کے لیے عمر 35 سال سے کم ہونی چاہیے۔

۔ یہ ضروری ہے کہ اپلائی کرنے والا طالب علم کسی اور ادارے سے سکالرشپ نہ لے رہا ہو۔

۔ درخواست گزار کسی قسم کا مجرمانہ ریکارڈ نہ رکھتا ہو۔

۔ درخواست گزار کو ڈسپلن کی خلاف ورزی یا کسی بھی وجہ سے کسی تعلیمی ادارے سے معطل نہ کیا گیا ہو۔

۔ داخلہ حاصل کرنے والے طلبہ کے لیے پروگرام کا آغاز ہر سال ستمبر/ اکتوبر میں ہوگا۔

سکالرشپ کے کیا فوائد ہوں گے؟

۔ جو طلبہ یہ سکالرشپ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے، انہیں مفت رہائش فراہم کی جائے گی۔

۔ وہ طلبہ و طالبات جو شادی شدہ ہوں، انہیں تین ماہ کی سکالر شپ کے برابر رہائشی الاؤنس دیا جائے گا۔

۔ وطن آنے جانے کے لیے ایئر ٹکٹ کی سہولت۔

۔ کسی بیماری کی صورت میں طلبہ اور ان کے اہل خانہ (اگر شادی شدہ ہوں تو) کے لیے علاج معالجے کی مفت سہولت۔

۔ تین ماہ کے سکالر شپ کے برابر کتابوں کا کارگو الاؤنس۔

۔ کیمپس میں رعایتی قیمت پر کھانا۔

۔ کھیلوں اور ہم نصابی سرگرمیوں کی سہولت۔

۔ سائنس کے طلبہ و طالبات کے لیے ماہانہ 900 سعودی ریال جبکہ آرٹس کے طلبہ و طالبات کو 850 سعودی ریال وظیفہ ادا کیا جائے گا۔

یونیورسٹیاں کون سی ہیں؟

وہ 25 سعودی یونیوسٹیاں جہاں سکالر شپس دی جارہی ہیں، درج ذیل ہیں:

سیریل نمبر

یونیورسٹی کا نام

ویب سائٹ

1

جدہ یونیورسٹی

www.uj.edu.sa

2

بیشہ یونیورسٹی

www.ub.edu.sa

3

ام القریٰ یونیورسٹی

www.uqu.edu.sa

4

اسلامک یونیورسٹی

www.iu.edu.sa
5

امام محمد ابن سعود اسلامک یونیورسٹی

www.ksu.edu.sa

6

کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی

www.kau.edu.sa
7

حفار الباطن یونیورسٹی

www.uhb.edu.sa

8

کنگ فیصل یونیورسٹی

www.kfu.edu.sa

9

کنگ خالد یونیورسٹی

www.portal.kku.edu.sa

10

قاسم یونیورسٹی

www.qu.edu.sa

11

طیبہ یونیورسٹی

ww.taibahu.edu.sa

12

طائف یونیورسٹی

www.tu.edu.sa

13

یونیورسٹی آف حائل

www.uoh.edu.sa

14

جزان یونیورسٹی

www.nu.edu.sa

15

الجوف یونیورسٹی

www.ju.edu.sa

16

البہا یونیورسٹی

www.prtal.bu.edu.sa

17

تبوک یونیورسٹی

www.ut.edu.sa

18

نجران یونیورسٹی

www.nu.edu.sa

19

نادرن بارڈر یونیورسٹی

www.nbu.edu.sa

20

پرنس نورا یونیورسٹی

www.pnu.edu.sa

21

امام عبدالرحمٰن یونیورسٹی

www.iau.edu.sa

22

پرنس ستام بن عبدالعزیز یونیورسٹی

www.psau.edu.sa

23

شقرا یونیورسٹی

www.sa.edu.sa

24

کنگ سعود یونیورسٹی

www.ksu.edu.sa

25

مجمہ یونیورسٹی

www.mu.edu.sa

 

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کیمپس