افغانستان کے معروف لیگ سپنر راشد خان نے ملک میں حالیہ زلزلے سے ہونے والی تباہی کے بعد متاثرہ افراد کے لیے مدد کی اپیل کی ہے۔
راشد خان نے اس حوالے سے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے زلزلہ متاثرین کی امداد کے لیے امداد جمع (فنڈ ریزنگ) کی مہم کا آغاز کرنے کا کہا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’میں اس مشکل گھڑی میں متاثرہ خاندانوں اور افراد کی مدد کرنے کے لیے فنڈ جمع کر رہا ہوں اور یقیناً آپ سب کی سپورٹ بہت اہم ہے۔‘
خیال رہے کہ افغانستان میں رواں ماہ 22 جون کو آنے والے زلزلے کے نتیجے میں اب تک ہزار سے زائد افراد ہلاک اور متعدد خاندان بے گھر ہو چکے ہیں۔
رواں ہفتے منگل اور بدھ کی درمیانی شب افغانستان میں 6.1 شدت کا زلزلہ آیا جس کے نتیجے میں مکانات کو نقصان پہنچا اور سینکٹروں کی تعداد میں افراد زخمی ہوئے ہیں۔
افغان خبر رساں ایجنسی باختر نیوز نے رپورٹ کیا ہے کہ زلزلے سے سب سے زیادہ نقصان صوبے پکتیکا میں ہوا، جہاں برملا، زیروک، ناکہ اور گیان میں ہلاکتیں ہوئی ہیں۔
Afghanistan will be #BackEvenStronger - Donate now at: https://t.co/08jToN4YAC
— Rashid Khan (@rashidkhan_19) June 22, 2022
I nominate: @safridiofficial, @hardikpandya7 and @djbravo47 to donate & nominate.
Please retweet and share. #BackEvenStronger pic.twitter.com/AO3yXyB21J
اس صورتحال میں افغانستان کے سٹار بولر راشد خان نے زلزلے سے ہونے والی تباہی سے متاثرہ افراد کے لیے مدد کی اپیل کرتے ہوئے پاکستانی سٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی، ویسٹ انڈیز کے ڈوائن براوو اور بھارت کے ہردک پانڈیا سے بھی ان کا ساتھ دینے کی اپیل کی ہے۔
راشد خان نے ان آل راؤنڈرزکے حوالے سے کہا کہ ’میں شاہد آفریدی، ہردک پانڈیا اور ڈوائن براوو کو نامزد کرتا ہوں کہ وہ بھی ایک ویڈیو بنائیں اور اس نیک کام کو سپورٹ کریں۔‘
انہوں نے ویڈیو میں امداد بھیجنے کے لیے ’بیک ایون سٹرونگر‘ نامی ویب سائٹ کا پتہ بھی بتایا جہاں اب تک 21 ہزار پاؤنڈز سے زائد رقم جمع ہو چکی ہے۔
افغانستان کې زموږ يو شمېر خوېندې، وروڼه او ماشومان له زلزلې له امله شهيدان، ټپيان شويدي.انا لله و انا الیه راجعون
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) June 23, 2022
فلاحی سازمانونواو وس لرونکو خلکو ته خواست دې چې د زلزله زپلو سره چټکې مرستې اوکړي.لوئ الله دې د پېښې شهیدانو ته جنت، ټپيانو ته صحت او د دوی کورنيو ته صبر ورکړي، امين pic.twitter.com/pi0U1pCJ8h
شاہد آفریدی، ہردک پانڈیا اور ڈوائن براوو کی جانب سے اب تک اس ویڈیو کے جواب میں تو کوئی پیغام سامنے نہیں آیا ہے تاہم شاہد آفریدی نے پشتو زبان میں ایک ٹویٹ ضرور کی ہے جس میں انہوں نے افغانستان کے متاثرہ افراد کے لیے امداد کی اپیل کی ہے۔
اسی بارے میں پاکستانی لیگ سپنر شاداب خان نے بھی ایک ٹویٹ کی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ’مجھ سے جتنا ہوگا میں متاثرہ افراد کی مدد کروں گا اور میری ہر کسی سے بھی یہی درخواست ہے کہ جہاں تک ممکن ہو سکے اپنا حصہ ڈالیں۔‘
My heart goes out to people affected by the #earthquake in Afghanistan. I pledge to help them in my capacity and urge everyone to play their part if possible. Help people in need if you have been blessed to do so.
— Shadab Khan (@76Shadabkhan) June 23, 2022
اسی طرح پاکستان کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے بھی افغانستان میں زلزلے سے ہونے والی تباہی پر افسوس کا اظہار کیا۔
Saddened to hear about the earthquake in Afghanistan and the damage it has caused. My heart and prayers goes to all the people in Khost & Paktika. We all should stay united in this hard time and support them as much as we can.
— Muhammad Rizwan (@iMRizwanPak) June 22, 2022
Humanity has no boundaries. We all are one.
محمد رضوان نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’افغانستان میں زلزلے ہونے والی تباہی پر افسردہ ہوں اور اس وقت سب کو اس مشکل وقت میں اکھٹا ہو کر مدد کرنی چاہیے۔ انسانیت کی کوئی حد نہیں ہوتی اور ہم سب ایک ہیں۔‘
Devastated to know about the damage earthquake has caused, we should ask for forgiveness and take extra care of the needy people around us. May Almighty make it easier for the people of Afghanistan.
— Shaheen Shah Afridi (@iShaheenAfridi) June 23, 2022
پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے بھی اس سانحے پر دکھ کا اظہار کیا اور مستحق افراد کی مدد کی درخواست کی۔