جرمنی: نو یورو کے خصوصی ٹرین ٹکٹ کا اجرا

آپ جرمنی کے جس شہر میں بھی سفر کریں گے اس شہر کا ٹرانسپورٹ سسٹم بھی اس ٹکٹ کو قبول کرے گا۔

دنیا بھر کی طرح جرمنی بھی ان دنوں شدید مہنگائی کا شکار ہے۔ مگر مہنگائی کے بوجھ کو عوام پر کم کرنے کے لئے جرمن حکومت نے اپنی عوام کو ٹرانسپورٹ کے کرایوں کی مد میں ریلیف دیا ہے۔

جرمن حکومت نے ایک نو یورو کا ٹرانسپورٹ کا ایک خصوصی ٹکٹ جون کے مہینے سے جاری کیا ہے جس کی میعاد ایک ماہ ہوگی۔

یہ ٹکٹ جولائی اور اگست کے مہینوں میں بھی دستیاب ہوگا۔

اس ٹکٹ کا استعمال کرتے ہوئے آپ جرمنی کے ایک کونے سے دوسرے کونے تک ریجنل ٹرین میں سفر کر سکتے ہیں۔ 

آپ جرمنی کے جس شہر میں بھی سفر کریں گے اس شہر کا ٹرانسپورٹ سسٹم بھی اس ٹکٹ کو قبول کرے گا۔

جرمن حکومت نے اس مد میں 2.5 ارب یورو کی خطیر رقم خرچ کی ہے۔

عمومی طور پر ٹرانسپورٹ کے کرائے جرمنی میں دیگر یورپی ممالک کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

یہی وجہ ہے کہ اس نو یورو کے ٹکٹ سے فائدہ اٹھانے کے لئے بیرون ممالک سے بھی سیاح جرمنی کا رخ کررہے ہیں۔

ٹرانسپورٹ کمپنیوں کا موقف ہے کہ یہ ریلیف ان کے لئے ناکافی ہے کیونکہ عوام کا رش بڑھ جانے کی وجہ سے ان کو نہ صرف عملہ بڑھانا پڑ رہا ہے بلکہ ملک بھر میں بسیں، ٹرام اور ٹرینوں کی تعداد میں بھی اضافہ کرنا پڑ رہا ہے۔

عوام کو دیئے گئے اس ریلیف پیکج کا ایک مقصد یہ بھی ہے کہ لوگ اپنی گاڑیوں کا استعمال ترک کرتے ہوئے پبلک ٹرانسپورٹ کی طرف راغب ہوں، جس سے پیٹرول کی بچت ہوگی۔

اس ٹکٹ کے اجرا سے ماحولیاتی طاور پر اک فائدہ بظاہر یہ ہوسکتا ہے کہ کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں کمی ہوگی جس سے کہ ماحول پر بھی بہتر اثر پڑے گا۔

 جرمن حکومت کی طرف سے دی گئی یہ رعایت صرف تین ماہ کے لئے ہے۔

جرمن حکومت کا اس بارے میں یہ بھی کہنا ہے کہ تین ماہ بعد بھی عوام اپنی ذاتی سواریوں کا استعمال کم کرتے ہوئے پبلک ٹرانسپورٹ کا ہی استعمال کریں گے۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی یورپ