ایک برطانوی سیاح کو روم کے ایک معروف فوارے میں پاؤں ڈبونے پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
چھٹیاں منانے کے لیے آنے والے اس سیاح پر اطالوی دارالحکومت میں شہر کی معروف سیڑھیوں کے پاس واقع ’پیازا دی سپاگنا‘ فوارے میں اپنے پاؤں ٹھنڈا کرنے کی وجہ سے پانچ سو یورو(424پاؤنڈ) کا جرمانہ کیا گیا۔
مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس افسران نے اس 42 سالہ شخص کے علاقے میں داخلے پر عارضی پابندی بھی لگا دی ہے۔
ہسپانوی سیڑھیوں، جن کو مشہور طور پر آڈرے ہیپ برن فلم رومن ہالیڈے میں دکھایا گیا ہے، والی جگہ پر سخت قوانین کا نفاذ ہوتا ہے لیکن حال ہی میں سیاحوں کی طرف سے نقصان کے متعدد واقعات دیکھے گئے ہیں۔
جون میں ایک امریکی خاتون سیاح نے سکوٹر کو سیڑھیوں سے نیچے پھینک کر20 ہزار پاؤنڈ کا نقصان کیا تھا لیکن ان پر صرف 430 پاؤنڈ کا جرمانہ عائد کیا گیا۔
مئی میں ایک سعودی سیاح ماسراتی گاڑی مشہور زمانہ پیازا دی سپاگنا فوارے تک نیچے لے گئے۔ انہوں نے مبینہ طور پر ایک غلط موڑ لیا جس کی وجہ سے گاڑی سیڑھیوں سے نیچے اتر گئی تھی۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
جب موسم گرما کے مہینوں میں شدید گرمی پڑی تو روم کے ٹریوی فاؤنٹین میں کودنے پر متعدد افراد پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
حالیہ شدید گرمی نے اٹلی کو 70 سالوں میں بدترین خشک سالی کے دوران پانی کے کم استعمال پر مجبور کر دیا ہے اور اس کے چار شمالی علاقوں میں ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
جنگل میں آگ لگنے کے واقعات2022 میں تین گنا بڑھ گئے ہیں۔
پرتگال اور فرانس سمیت یورپ کے دیگر حصوں میں بھی جنگلات تباہ کن آگ لگی ہے کیونکہ پورے براعظم میں درجہ حرارت 40 ڈگری سے اوپر چلا گیا ہے۔
© The Independent