پرتھ کا ’ہاؤس آف ہنی‘ جو سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنا رہتا ہے

’ہاؤس آف ہنی‘ آنے والے تمام لوگ جو مختلف اقسام کے شہد چکھنا چاہتے ہوں ان کو شہد چٹایا جاتا ہے اور اس شہد کے بارے میں مکمل معلومات مفت فراہم کی جاتی ہیں۔

یہاں بہت سی چیزیں شہد کی بنی ہوئی ہیں (انڈپینڈنٹ اردو)

مغربی آسٹریلیا کے سب سے بڑے شہر پرتھ سے 25 منٹ کی دوری پر وادی سوان میں واقع ’ہاؤس آف ہنی‘ سیاحوں کے لیے ایک خاص کشش کا باعث ہے۔

وادی سوان سے تقریباً پانچ گھنٹے دور شہد کی مکھیوں کا فارم ہے جہاں گرمی اور بہار کے موسم میں شہد کی پیداوار کی جاتی ہے۔

سردی کے موسم میں شہد کی مکھیوں کے کھانے اور نشونما کا خاص خیال رکھا جاتا ہے۔

’ہاؤس آف ہنی‘ آنے والے تمام لوگ جو مختلف اقسام کے شہد چکھنا چاہتے ہوں ان کو شہد چٹایا جاتا ہے اور اس شہد کے بارے میں مکمل معلومات مفت فراہم کی جاتی ہیں۔

یہاں بہت سی چیزیں شہد کی بنی ہوئی ہیں مثلاً صابن، موم بتی، ہنی کارن، ہنی سکرب، ہنی ویکس، ہنی کینڈیز، شیمپو، ہنی آئس کریم، ہنی کیکس اور ہینڈ واش جو لوگوں کی توجہ کا مرکز ہیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ملٹی میڈیا