بالی وڈ سٹار عامر خان کا کہنا ہے کہ ان کے اپنی سابقہ بیویوں رینا دتہ اور کرن راؤ کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں اور وہ دونوں سے ہر ہفتے ایک مرتبہ ضرور ملاقات کرتے ہیں۔
انڈین ایکسپریس کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ ’کافی ود کرن‘ کی آنے والی قسط میں عامر نے کرن اور رینا دونوں کے ساتھ اپنے تلعقات کے بارے میں بات کی۔
عامر اس شو میں اپنی نئی فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ کی ساتھی اداکارہ کرینہ کپور کے ساتھ نظر آئیں گے۔ عامر کے مطابق: ’میں ان دونوں کے لیے سب سے زیادہ عزت اور احترام کرتا ہوں۔ ہم لوگ ہمیشہ ایک خاندان رہیں گے۔‘
عامر نے کرن راؤ سے شادی کرنے سے پہلے رینا دتہ سے شادی کی تھی۔ پچھلے سال انہوں نے اور کرن نے باہمی اتفاق سے علیحدگی کے اپنے فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ مل جل کر اپنے بیٹے آزاد راؤ خان کی پرورش کریں گے۔
عامر خان کی پہلی شادی سے دو بچے ہیں ایک بیٹا جنید خان اور بیٹی ایرا خان۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
اپنے اور اپنی سابقہ بیویوں کے درمیان اختلاف کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے انہوں نے کہا، ’ہم سب ہفتے میں ایک بار اکٹھے ہوتے ہیں، چاہے ہم کتنے ہی مصروف ہوں۔ ہمارا ایک دوسرے کے لیے بہت حقیقی دیکھ بھال، محبت اور احترام ہے۔‘
’کافی ود کرن‘ کے نئے پرومو میں کرینہ اور عامر نے کرن جوہر کو ٹرول بھی کیا۔
کافی ود کرن کے سیزن سیون میں کئی ستارے رنویر سنگھ، عالیہ بھٹ، سارہ علی خان، جانوی کپور، اننیا پانڈے، وجے دیوراکونڈا اور سمانتھا روتھ پربھو اور اکشے کمار شامل ہیں۔
کترینہ کیف نے بھی اس شو میں شرکت کا عندیہ دیا ہے اور توقع ہے کہ وہ اپنی فلم ’فون بھوت‘ کے ساتھی اداکاروں ایشان کھٹر اور سدھانت چترویدی کے ساتھ شو میں دکھائی دیں گی۔