شہباز گل کے ڈرائیور کی اہلیہ اور برادرنسبتی کی عدالت میں پیشی

پیشی کے موقعے پر پولیس نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جس پر عدالت فیصلہ محفوظ کر لیا۔

شہباز گل کے ڈرائیور جن کا دعوی تھا کہ پولیس نے شہباز گل کی گرفتاری کے وقت ان پر بھی تشدد کیا ہے۔ ان کی اہلیہ کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے (تصویر: ٹوئٹر)

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل کے معاون اظہار کی اہلیہ اور برادر نسبتی کو جمعرات کے روز اسلام آباد کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

پیشی کے موقعے پر پولیس نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جس پر عدالت فیصلہ محفوظ کر لیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ سلمان بدر کی عدالت میں سماعت کے دوران ملزمان کے وکیل فیصل چوہدری نے مقدمے کا متن پڑھتے ہوئے بتایا کہ مقدمے میں ملزمہ کا نام مسماۃ مہرین لکھا گیا جسے بعد میں سائرہ لکھ کر ٹھیک کیا گیا۔

وکیل کے مطابق: ’یہ رات نو بجے کا واقعہ ہے جس کا ویڈیو ثبوت موجود ہے۔ وارنٹ کے بغیر پولیس داخل ہوئی اور پولیس نے ان کو مارا بھی ہے۔ گھر کی جو حالت کی ہے، اس کی ویڈیو موجود ہے۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اظہار، نو اگست کو شہباز گل کی گاڑی چلا رہے تھے جب انہیں‘ اسلام آباد پولیس نے گرفتار کیا۔ دس اگست کی رات اظہار کی اہلیہ اور برادر نسبتی کو حراست میں لیا گیا جس کی مزمت میں، پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے بھی ٹوئٹر بیان جاری کیا۔

اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ شہباز گل کے ڈرائیور کے گھر چھاپے اور گرفتاری کا عمل ’قانونی‘ ہے۔ پولیس کے مطابق ’ڈرائیور کے اہل خانہ نے کار سرکار میں مزاحمت کی اور اسلام آباد پولیس اس کیس سے جڑے تمام تر شواہد و ثبوت اکٹھے کر رہی ہے۔‘

ملزمان کے وکیل فیصل چوہدری نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ کہ ’آج ہم نے حبس بےجا کی درخواست دائر کرنی تھی لیکن پولیس نے میڈیا پر خبر نشر کروا دی۔ مقدمے میں ایک دفعہ کے علاوہ تمام دفعات قابل ضمانت ہیں۔‘ انہوں نے ملزمہ کو مقدمے نکالنے کی استدعا کی۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی سیاست