کینیڈین ویزے میں تاخیر، ’دلبرداشتہ‘ انڈین نوجوان کی خودکشی

ہریانہ کے 23 سالہ وکیش کی خودکشی کے اگلے دن ان کا کینیڈا کا ویزا آ گیا۔

24 ستمبر، 2021 کو نئی دہلی میں ایک ایمبولنس کھڑی نظر آ رہی ہے (اے ایف پی)

انڈیا کی ریاست ہریانہ میں 23 سال کے نوجوان نے کینیڈا کے ویزے میں مبینہ تاخیر سے دلبرداشتہ ہو کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

انڈین خبر رساں ادارے پریس ٹرسٹ آف انڈیا (پی ٹی آئی) کے مطابق وکیش سینی نامی نوجوان نے جب یہ انتہائی قدم اٹھایا اس کے اگلے دن کینیڈا کا ویزا ان کے گھر پہنچ گیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

پولیس نے ہفتے کو بتایا کہ سینی کی لاش جمعے کو نہر میں تیرتی ہوئی پائی گئی۔

جھانسا نامی گاؤں کے رہائشی وکیش سینی مزید تعلیم کے لیے کینیڈا جانا چاہتے تھے۔ انہوں نے حال میں گریجویشن کی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ کینیڈا کے ویزے میں تاخیر سے پریشان تھے۔

جھانسا کے سٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) راجپال سنگھ نے کہا کہ وکیش 17 اگست جمعے کی رات گھر سے نکلے جس کے بعد ان کے اہل خانہ اور پولیس نے ان کی تلاش شروع کر دی۔ ان کے رشتہ داروں کو ان کی موٹر سائیکل اور جوتے نہر کے کنارے پر پڑے ملے۔

پوسٹ مارٹم کے بعد وکیش کی لاش ہفتے کو ان کے خاندان کے حوالے کر دی گئی۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا